جی این این سوشل

پاکستان

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے سابق سی جے ثاقب نثار پر الزامات پر مریم نواز کا اہم بیان

لاہور: سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے سابق سی جے ثاقب نثار پر الزامات پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے سابق سی جے ثاقب نثار پر الزامات پر مریم نواز کا اہم بیان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لکھا کہ ’اس شخص سے  ڈرنا چاہیے جو صبر کرےاوراپنا فیصلہ اللہ تعالی  پر چھوڑ دے،  اس میں ظالموں کے لیے بہت بڑا سبق ہے‘

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ  نے سابق چیف جسٹس  گلگت بلتستان  رانا شمیم کے انکشافات کا نوٹس لے لیا  تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس  جی بی رانا شمیم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا تھا۔عدالت نے خبر دینے والے صحافی اوراخبار کے  مالک کو بھی نوٹس جاری کیا۔ فریقین کو کل صبح 10 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے،  ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی بلالیا۔

دنیا

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے نعیم قاسم کو اپنا نیا عبوری سربراہ منتخب کرلیا

توقع کی جارہی ہے کہ ہاشم صفی الدین کو تحریک کا نیا سربراہ بنایا جاسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے نعیم قاسم کو اپنا نیا عبوری سربراہ منتخب کرلیا

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد نعیم قاسم کو اپنا نیا عبوری سربراہ منتخب کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے بیروت حملوں میں شہید ہونیوالے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد نعیم قاسم کو اپنا نیا عبوری رہنما منتخب کرلیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ ہاشم صفی الدین کو تحریک کا نیا سربراہ بنایا جاسکتا ہے۔

گزشتہ روز اسرائیلی فضائی حملوں میں حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کے علاوہ انکی بیٹی زینیب اور سینئیر رہنما علی کرکی شہید ہوئے تھے۔

ہاشم صفی الدین حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ کے طور پر حزب اللہ کے سیاسی امور کی نگرانی کرتے ہیں۔ وہ حزب اللہ کی جہاد کونسل کا بھی حصہ ہیں جو گروپ کی فوجی کارروائیوں کا انتظام کرتی ہے۔

ہاشم صفی الدین کے حسن نصر اللہ کے ساتھ خاندانی تعلقات کی وجہ سے قوی امکان ہے کہ انہیں تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کرلیا جائے گا

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان

 ذرائع کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے میں سسٹم پر بہت بوجھ ہے، وزیر اعظم کو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توثیق کی سفارش کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع پرغور کیا جارہا ہے، جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کی وطن واپسی پر غور ہوسکتا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے میں سسٹم پر بہت بوجھ ہے، وزیر اعظم کو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توثیق کی سفارش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 28 ستمبر تک تقریبا 29 لاکھ گوشوارے جمع ہوچکے ہیں، گزشتہ سال 28 ستمبر تک 14 لاکھ گوشوارے جمع ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جلسےکی آڑ میں فساد اور تماشا لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، عظمیٰ بخاری

پنجاب میں بدمعاشی، غندا گردی اور دہشت گردی کی اجازت نہیں ہے، صوبائی وزیر اطلاعات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلسےکی آڑ میں فساد اور تماشا لگانے کی اجازت  نہیں دیں گے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسےکی آڑ میں فساد اور تماشا لگانے نہیں دیں گے جب کہ پنجاب میں بدمعاشی، غندا گردی اور دہشت گردی کی اجازت نہیں ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کل لاؤ لشکر کے ساتھ انقلاب لانے کی کوشش کی، ان کی نجی فورس نے کانچ کے ٹکڑے مارے جس سے 25 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب میں بدمعاشی، غندا گردی اور دہشت گردی کی اجازت نہیں ہے، جلسےکی آڑمیں فساد اور تماشا لگانے نہیں دیں گے، اگر قانون ہاتھ میں کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔ حالات خرابی کی ذمہ داری علی امین گنڈاپور پر عائد ہوگی۔

وزیراطلاعات پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی کوبھی احتجاج کے نام پرسڑکیں اور چوراہے بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll