جی این این سوشل

علاقائی

نواز شریف کی لاہور میں کون کون سی جائیداد نیلام ہو گی ،تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور: نواز شریف کی لاہور کے موضع مانک میں 940 کنال 2 مرلہ سے زائد اراضی نیلام کی جائے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نواز شریف کی لاہور میں کون کون سی جائیداد نیلام ہو گی ،تفصیلات سامنے آ گئیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی لاہور میں کون کون سی جائیداد نیلام ہو گی ،تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں ۔  نواز شریف کی لاہور کے موضع مانک میں 940 کنال 2 مرلہ سے زائد اراضی نیلام کی جائے گی،  موضع بدوکی ثانی میں 299 کنال سے زائد اراضی نیلام کی جائے گی۔

نواز شریف کی موضع مال لاہور میں 103 اور موضع سلطانکے میں 312 کنال اراضی نیلام کی جائے گی،  نواز شریف کی ملکیت لاہور کے اپر مال میں موجود ایک گھر بھی نیلام کیا جائے گا، نواز شریف کی چھ جائیدادوں کو نیلام کرکے 8 ملین پاونڈ کا جرمانہ ریکور کیا جائے گا۔

گزشتہ ہفتے  سابق وزیراعظم نوازشریف کی لاہور جائیداد کی نیلامی کے معاملے پر اسسٹنٹ کشمنر لاہور  نے نیلامی کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) لاہور کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی جائیداد 135 اپر مال کی نیلامی 19نومبر کو ہو گی، نیلامی احتساب عدالت نمبر 3 کے حکم کے مطابق ہوگی۔ 

دنیا

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر لبنان میں 3 اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان

حسن نصراللہ کی نمازجنازہ اور تدفین کے روز لبنان میں سرکاری دفاتربند رہیں گے،نگران وزیراعظم نجیب میقاتی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر لبنان میں 3 اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان

لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر لبنان میں 3 اور ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

نگران وزیراعظم نجیب میقاتی کے مطابق لبنان میں سرکاری سطح پر 3 روزہ سوگ سوموار سے شروع ہو گا، حسن نصراللہ کی نمازجنازہ اور تدفین کے روز لبنان میں سرکاری دفاتربند رہیں گے۔

عرب  میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ نے ابھی حسن نصراللہ کی تدفین اورنمازجنازہ کے دن کا اعلان نہیں کیا۔

دوسری جانب حسن نصراللّٰہ کی شہادت پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ملک میں 5 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسن نصراللّٰہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ اللّٰہ کی مدد سے آج بھی لبنان دشمن کو پشیمان کر دے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے اپنے عہدے سے مستعفی

محمد یوسف نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنے کا موقع ملنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے استعفیٰ دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے اپنے عہدے سے مستعفی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

محمد یوسف باضابطہ طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے، انہوں نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنے کا موقع ملنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے استعفیٰ پیش کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’ایکس‘ کی پوسٹ میں اپنے بیان میں محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی خدمت کرنا فخر کی بات ہے اور مجھے اس کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے، مجھے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر بے پناہ بھروسہ رہا ہے۔

سابق قومی کرکٹر نے کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور لگن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کی مستقبل کی کوششوں میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

محمد یوسف نے اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور آنے والے چیلنجز میں قومی ٹیم کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا باضابطہ طور پر انقلاب لانے کا اعلان

کوئی گولی برسائے گا، تو اس پر گولی برسائی جائے گی، علی امین گنڈ اپور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا باضابطہ طور پر انقلاب لانے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے باضابطہ طور پر انقلاب کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد کوئی گولی برسائے گا، تو اس پر گولی برسائی جائے گی۔

ایک ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں پہلے ہماری عزتوں، چارد اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا لیکن ہم نے ملک کے لیے اف تک نہیں کی، اب ہم پر بھی گولیاں برسائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمارے 2 کارکنوں کو گولیاں ماری گئی، تیسرے کارکن کو گولی ماری گئی جس کا پتہ نہیں چل رہا، ہم پر سیدھے شیل مار کر 50 سے زیادہ کارکنوں کو زخمی کیا گیا، پنجاب کی حدود میں ہر 3 کلو میٹر پر ہم پر شیل اور گولیاں برساتے رہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پورا پاکستان ہمارا ہے، پورے ملک کو مبارک باد دیتا ہوں کہ آپ لوگ حقیقی آزادی کےلئے ڈٹے ہوئے ہیں آج کئی پولیس اہلکار ہمارے ہتھے چڑھے لیکن میں نے ان کو ریسکیو کیا، پنجاب پولیس کے نوجوانوں اگر اپنے باپ کے اولاد ہو تو بیان دو کے ہم نے تم کو چھوڑ دیا تھا۔

علی امین نے کہا کہ اس کے بعد کوئی گولی برسائے گا ،تو اس پر گولی برسائی جائے گی، تم ایک گولی چلاؤ گے ہم 10 گولی چلائیں گے، تم ایک شیل اور لاٹھی ماروگے ہم 10 ماریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پختونخوا کے لوگوں قبائل میں جرگے کرو، سب متحد ہو جائیں، اگر تم لوگ کہتے ہو کہ یہ سب ہمارا ہے، اور وہ ہمیں ماریں گے تو پھر مرنے کے لیے تیار ہو جائیں، یہ میرا واضح پیغام ہے دھمکی نہیں ہے اور یہ اصلاح کی آخری وارنگ ہے۔

علی امین نے کہا کہ ادارے قوم کی آواز نہیں بن سکتے اور قوم کی رائے کی عزت نہیں کرسکتے تو سائیڈ پر ہوجائیں، عوام کے فیصلے عوام کو کرنے دیں، سیاستدانوں کو سیاست کے فیصلے کرنے دیں، ادارے بیچ میں نہ آئیں اور پھر دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے، آج باقائدہ انقلاب کا اعلان کر رہا ہوں، انقلاب کے علاوہ کوئی حل نہیں۔

پی ٹی آئی لیڈر نے مزید کہا کہ عزت کی پامالی کے بعد، چادر اور چار دیواری کی پامالی کے بعد ہم نے اپنا ظرف ظاہر کر دیا، اب بس ہو گئی ہے ، اگر کوئی گولی چلائے گا تو گولی کھائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll