جی این این سوشل

تجارت

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور فی تولہ سونا آج 1900 روپے سستا ہوا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

gold
gold

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 26 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 1629 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 196 روپے ہوگئی ہے۔

22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 99 ہزار 180 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 3 ڈالر کم ہوکر بعد 1863 ڈالر ہوگئی ہے۔

دنیا

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے نعیم قاسم کو اپنا نیا عبوری سربراہ منتخب کرلیا

توقع کی جارہی ہے کہ ہاشم صفی الدین کو تحریک کا نیا سربراہ بنایا جاسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے نعیم قاسم کو اپنا نیا عبوری سربراہ منتخب کرلیا

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد نعیم قاسم کو اپنا نیا عبوری سربراہ منتخب کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے بیروت حملوں میں شہید ہونیوالے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد نعیم قاسم کو اپنا نیا عبوری رہنما منتخب کرلیا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ ہاشم صفی الدین کو تحریک کا نیا سربراہ بنایا جاسکتا ہے۔

گزشتہ روز اسرائیلی فضائی حملوں میں حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کے علاوہ انکی بیٹی زینیب اور سینئیر رہنما علی کرکی شہید ہوئے تھے۔

ہاشم صفی الدین حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ کے طور پر حزب اللہ کے سیاسی امور کی نگرانی کرتے ہیں۔ وہ حزب اللہ کی جہاد کونسل کا بھی حصہ ہیں جو گروپ کی فوجی کارروائیوں کا انتظام کرتی ہے۔

ہاشم صفی الدین کے حسن نصر اللہ کے ساتھ خاندانی تعلقات کی وجہ سے قوی امکان ہے کہ انہیں تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کرلیا جائے گا

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت نے کل ماڈل ٹاون جیسے سانحے کی تیاری کر رکھی تھی، بیرسٹر سیف

بدترین مارشل لا میں بھی اس طرح کی فسطائیت نہیں ہوتی، حکومت فسطائیت کے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت نے کل ماڈل ٹاون جیسے سانحے کی تیاری کر رکھی تھی، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے دعوی کیا ہے کہ حکومت نے کل ماڈل ٹاون جیسے سانحے کا پروگرام بنا رکھا تھا لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دلیر کارکنان نے بدترین فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے کارکنوں پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں، راولپنڈی شہر اور موٹروے مقبوضہ کشمیر کا منظر پیش کررہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک جعلی راجکماری کی حکمرانی میں پی ٹی آئی خواتین پر شیلنگ کی گئی، بدترین مارشل لا میں بھی اس طرح کی فسطائیت نہیں ہوتی، حکومت فسطائیت کے تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے تمام کارکنان کو کامیاب احتجاج ریکارڈ کرانے پر مبارکباد پیش کرتےہیں۔

بیرسٹرسیف نے وزیراعلی پنجاب کو پیغام دیا کہ مریم نواز تیاری پکڑیں، اگلے ہفتے علی امین گنڈاپور پھر پنجاب آ کر احتجاج ریکارڈ کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان

 ذرائع کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے میں سسٹم پر بہت بوجھ ہے، وزیر اعظم کو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توثیق کی سفارش کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع پرغور کیا جارہا ہے، جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کی وطن واپسی پر غور ہوسکتا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے میں سسٹم پر بہت بوجھ ہے، وزیر اعظم کو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توثیق کی سفارش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 28 ستمبر تک تقریبا 29 لاکھ گوشوارے جمع ہوچکے ہیں، گزشتہ سال 28 ستمبر تک 14 لاکھ گوشوارے جمع ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll