جی این این سوشل

کھیل

انٹرکلب چیمپئین شپ: مقامی  کرکٹر وقاص خالد حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق

لاہور: مقامی  کرکٹر وقاص خالد حرکت قلب بند ہو جانے  کےباعث انتقال  کرگئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انٹرکلب چیمپئین شپ: مقامی  کرکٹر وقاص خالد حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سنٹرل پنجاب انٹر کلب چیمپئین شپ کا میچ مغل پورہ وائٹس اور باغبانپورہ ایگلٹس کے درمیان کھیلا جا رہا تھا ،  انٹرکلب چیمپئین شپ کے دوران  مقامی  کرکٹر وقاص خالد  حرکت قلب بند ہو جانے  کےباعث انتقال  کرگئے، مغل پورہ وائٹس کے کرکٹر وقاص خالد کی اچانک طبعیت خراب ہو گئی ۔

 وقاص خالد آوٹ ہونے کے بعد  باہر بیٹھے کہ اچانک طبعیت خراب ہو ئی ، وقاص خالد کو ابتدائی طبی امداد دی گئی لیکن جانبر نہ ہو سکے۔

گزشتہ روز کراچی میں بھی کرکٹر رضوان میچ کو دوران جاں بحق ہوگئے تھے۔  بانٹوا کلب اور کمبائنڈ کلب کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جارہا تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ داؤ میڈیکل کالج کے گراؤنڈ میں کھیلا جارہا تھا،  میچ کے دوران کمبائنڈ الیون کے کھلاڑی رضوان نے سینے میں درد کی شکایت کی، رضوان کو فوری طور پر ڈاؤ میڈیکل کالج کے اسپتال پے جایا گیا،  طبی امداد کے دوران رضوان جاں بحق ہوگیا تھا۔

پاکستان

 پی آئی اے نے پاکستان کا پہلا قومی سیاحتی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

اکستان کے خوبصورت ترین شمالی علاقہ جات کو دنیا میں متعارف کروانی کی ایک مہم بھی پی آئی اے نے چلائی ، ایوارڈ حاصل کرنا پی آئی اے کے لئے اعزاز کی بات ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پی آئی اے نے پاکستان کا پہلا قومی سیاحتی ایوارڈ اپنے نام  کر لیا

 پی آئی اے نے پاکستان کا پہلا قومی سیاحتی ایوارڈ اپنے نام کرلیاہے۔  

تفصیلات کے مطابق  عالمی سیاحتی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ایوارڈسی ای او پی ائی اے ائیر وائس مارشل عامر حیات کو دیا گیا، ایوارڈ ملکی سیاحتی کے فروغ میں پی آئی اے کے کردار پر دیا گیا  ہے۔  

اس موقع پر ترجمان پی آئی اے کا کہناتھا کہ   پی آئی اے واحد ملکی فضائی سروس ہے جو ملک کے طول و عرض کو اندرون و بیرون ملک سے منسلک کرتی ہے ،پاکستان کے خوبصورت ترین شمالی علاقہ جات کو دنیا میں متعارف کروانی کی ایک مہم بھی پی آئی اے نے چلائی ، ایوارڈ حاصل کرنا پی آئی اے کے لئے اعزاز کی بات ہے اور ہمارے قومی کردار کا اعتراف ہے ، پی آئی اے بحیثیت قومی ائیرلائن کے اپنا کردار بخوبی نبھاتا رہے گا اور ملکی سیاحتی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا ۔  

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج  کا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے سربراہ محمد علی اسماعیل اور نائب حسین  احمد اسماعیل کو بھی شہید کرنے کا دعوی ٰ کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج  کا  حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج  کی جانب سے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا  گیا ہے۔  

خبر رساں ادارے کے مطابق  اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے بیروت میں حزب اللہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا ہے ، حزب اللہ کا ہیڈکوارٹر شہر کے جنوبی علاقے میں ایک رہائشی عمارت میں قائم تھا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ حملے میں شہید ہوگئے ہیں جبکہ حسن نصر اللہ کی بیٹی زینب نصراللہ کی شہادت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب  اللہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن  نصراللہ سے رابطہ گزشتہ شام سے منقطع ہے تاہم ذرائع نے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق بھی نہیں کی۔

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے سربراہ محمد علی اسماعیل اور نائب حسین  احمد اسماعیل کو بھی شہید کرنے کا دعوی ٰ کیا ہے ۔ 

 واضح رہے کہ حسن نصراللہ  کو نشانہ بنانے  کیلئے اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ روز بیروت میں ایک ساتھ 15 میزائل داغے تھے جس سے 6 عمارتیں تباہ، 8 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حسن نصر  اللہ بمباری کا شکار عمارت کی زیرِ زمین 14 ویں منزل میں قیام کرتے تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈوں اورجھوٹے بیانے کے خلاف صحافت کو سچائی کا ساتھ دینا ہوگا ، سرفراز بگٹی

وزیراعلٰی میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ سچائی اور نیک نیتی سے کی گئی معیاری رپورٹنگ سے صحافت کا معیار بھی برقرار رہتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈوں اورجھوٹے بیانے کے خلاف صحافت کو سچائی کا ساتھ دینا ہوگا ، سرفراز بگٹی

وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت آزادی صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈوں اورجھوٹے بیانے کے خلاف صحافت کو سچائی کا ساتھ دینا ہوگا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی  نے خبروں کےعالمی دن پرپیغام میں کہا ہے کہ آج عالمی خبروں کا دن ‘سچائی کا انتخاب کریں’ کی تھیم سے منایا جارہا ہے، تحقیق اور سچائی پر مبنی معاشرتی اصلاح کے لئے بنائی گئی خبر نظام کی درستگی میں معاون ثابت ہوتی ہے۔\

میرسرفراز بگٹی، بلوچستان میں محدود مواصلاتی نظام اور خبر کی تحقیق میں صحافیوں کو دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے،  سوشل میڈیا کے دورمیں روایتی صحافت کا ٹرینڈ بھی تبدیل ہوچکا ہے۔

وزیراعلٰی میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ سچائی اور نیک نیتی سے کی گئی معیاری رپورٹنگ سے صحافت کا معیار بھی برقرار رہتا ہے، مختلف خطوں اور پاکستان کے تمام صوبوں کے حالات یکسر مختلف ہیں۔

وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ بدلتے حالات میں بھی کسی خبر کی تصدیق اشد ضروری ہے، غیرمصدقہ اطلاعات پرمبنی خبریں معاشرے میں بے چینی مایوسی اور بگاڑ کا سبب بنتی ہیں، خبروں میں سچائی کی تصدیق صحافیوں کا عزم اور وطیرہ ہونا چاہئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll