جی این این سوشل

پاکستان

لاہور میں سموگ بڑھنے لگی ،گاڑیوں پر بھی پابندی کا امکان

اسموگ پر قابو پانے کے لئے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی، موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ، نجی گاڑیوں پر بھی پابندی کا امکان , اور شہر میں لاک ڈاؤن سے متعلق بین الوزارتی کمیٹی  آج منظوری  دے  گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

Students
Students

حکومت پنجاب نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے پیش کردہ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ اسکولز کے اوقات کار میں تبدیلی کی جانی چاہئیے، تجاویز میں  موسم سرما کی اسکول کی چھٹیوں میں اضافے کا مشورہ بھی دیا جائے گا جبکہ گاڑیوں کے رش کو  سڑکوں پر کم کرنے کے لئے بھی تجاویز پیش کی گئی ہیں اور شہر میں لاک ڈاؤن لگانے سے متعلق بھی تجویز پیش کی جائے گی۔

ممکنہ طور پر چین کی طرح نجی گاڑیوں کے استعمال پر مخصوص نوعیت کی پابندیوں کا اطلاق کیا جاسکتا ہے،  چین میں نجی گاڑیوں کو طاق اور جفت نمبروں والی لائسنس پلیٹ کے حساب سے ایک دن چھوڑ کر سڑک پر آنے کی اجازت  دی گئی تھی۔ اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے اقدامات بھی شامل ہیں ۔

نجی تعلیمی اداروں پر پابندی لگائی جاسکتی ہے کہ وہ اپنے تمام طلبا کو بڑی بسوں کے ذریعے پک اینڈ ڈراپ دیں۔ رپورٹ کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی پیش کردہ تجاویز پر بین الوزارتی کمیٹی  آج اپنے اجلاس میں غور کرے گی، جس  میں تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔ 

پاکستان

اے این پی  رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے

الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے این پی  رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال  کر گئے۔

الیاس بلور کے بھائی اور سینئر رہنما اے این پی غلام بلور کے مطابق مرحوم الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے،اور آج صبح 4 بجے ان کا انتقال ہو گیا، الیاس احمد بلور کی عمر 84 برس تھی۔

رہنما اے این پی ثمر ہارون بلور نے الیاس بلور کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الیاس بلور کی نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے وزیر باغ پشاور میں ادا کی جائے گی،الیاس بلور، غلام بلورکے بھائی اور غضفر بلور کے والد تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معموملی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 267400روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معموملی کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے، 24 گرام سونے  کی قیمت میں300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2  لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 258 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 29 ہزار 252 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت   2562 ڈالر فی اونس  ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

لبنان : صہیونی فورسز کی جارحیت سے مزید 78 افراد شہید

صہیونی فورسز کی  جنوبی بیروت میں  گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لبنان : صہیونی فورسز کی  جارحیت سے  مزید 78 افراد شہید

اسرائیلی فورسز کے لبنان پر فضائی  حملے جاری ہیں ، مختلف علاقوں میں  شدید بمباری کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ اور رفیق الحریری ایئرپورٹ کے قریب حملے کیے گئے، تاہم اسرائیلی حملوں کے دوران ایئر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت جاری رہی۔ 

صہیونی فورسز کی  جنوبی بیروت میں  گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان میں اسرائیلی جارحیت سے شہدا کی مجموعی تعداد 3 ہزار 445 ہوگئی،جبکہ اب تک  14 ہزار 599 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ 

دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپوں میں 6 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوگئے، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا، روس، مصر نے لبنان اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll