جی این این سوشل

علاقائی

لاہور میں سموگ کا راج، سکول بند کرنے کی تجویز ملتوی

اجلاس میں کہا گیا کہ سموگ کے تدارک کے لیے سکولوں کی بندش کوئی حل نہیں ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

school students
school students

اسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے سموگ کا اجلاس ختم، اجلاس میں تین دن سکولوں کو بند کرنے کی تجویز دی گئی جسے فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ لاہور شہر میں ایک ماہ کے لیے یورو ٹو آئل کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شہریوں کو لاہور میں گاڑیوں کے لیے یورو فائیو آئل کے استعمال پر ہدایات جاری کیں گئیں۔

ذرائع  کے مطابق اجلاس میں تین دن کے لیے سکول بند کرنے کی تجویز دی گئی ۔ لاہور میں سموگ کے اثرات زیادہ ہوئے تو سکول بند ہوں گے ، سموگ کے اثرات میں اضافے کی صورت پر سکول کچھ دن کے لیے بند ہوں گے ۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ لاہور میں دسمبر کے مہینے میں سموگ کے اثرات مزید بڑھنے کا خدشہ بھی ہے۔ لاہور  سموگ کی صورتحال ابھی خطرناک نہیں ہے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ سموگ کے تدارک کے لیے سکولوں کی بندش کوئی حل نہیں ۔ 
پنجاب حکومت نے لاہور میں یورو ٹو آئل پر ایک ماہ کے لیے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے،  یورو ٹو آئل پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد ہوگی ۔کیبنٹ کمیٹی نے لاہور میں یورو فائیو آئل کے استعمال یقینی بنانے کی ہدایات کردی،کمشنر لاہور پیٹرول پمپس پر یورو فائیو تیل کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ 

دنیا

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سینیئر رہنما نعیم قاسم کو عبوری سربراہ مقرر

حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے اور حزب اللہ نے ان کی شہادت کی تصدیق کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سینیئر رہنما نعیم قاسم کو عبوری سربراہ مقرر

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سینیئر رہنما نعیم قاسم کو عبوری سربراہ مقرر کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق نعیم قاسم نئے سربراہ کے انتخاب تک حزب اللہ کے معاملات سنبھال لیں گے۔

عرب میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا سربراہ منتخب کیے جانے کا قوی امکان ہے، ہاشم صفی الدین حسن نصراللہ شہید کے خالہ زاد بھائی اورداماد ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق نعیم قاسم حزب اللہ شوریٰ کمیٹی کےمسلسل 3مرتبہ رکن رہ چکےہیں۔

یا د  رہے کہ حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے اور حزب اللہ نے ان کی شہادت کی تصدیق کی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ ہلاک، آٹھ زخمی

شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ ہلاک، آٹھ زخمی

 شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حا د ثہ میں چھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر پر 3 روسی پائلٹس سمیت 14 مسافر سوار تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر پر سوار6 افراد ہلاک اور 8 افراد شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان ماڑی پیٹرولیم کا بتانا ہے کہ ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان میں پروازکے دوران آئل فیلڈ کے قریب گر کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر حادثہ تکنیکی وجوہات کے باعث پیش آیا۔

ماڑی پیٹرولیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کا علاقے میں سکیورٹی صورتحال یا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہیلی کاپٹر شیوا وزیرستان بلاک میں پرسنل ٹرانسپورٹیشن فراہم کر رہا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مشرق وسطی ٰ میں بڑھتی کشیدگی ، ایرانی سپریم لیڈر محفوظ مقام پر منتقل

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران بھرمیں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشرق وسطی ٰ میں بڑھتی کشیدگی ، ایرانی سپریم لیڈر محفوظ مقام پر منتقل

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور حزب اللہ رہنماؤں پر حالیہ حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  تہران کے دو علاقائی عہدیداروں نے رائٹرز کو بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ ملک کے اندر ہی ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران لبنان کی حزب اللہ اور دیگر علاقائی گروپوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ اسرائیل کے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کو مارنے کے دعوے کے بعد اگلے قدم کا تعین کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے بیروت میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ ان کے تہہ خانوں میں حزب اللہ کا ہیڈ کوارٹر تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران بھرمیں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

گزشہ روز بیروت میں اسرائیلی حملےکے فوراً بعد ایرانی سپریم لیڈر کی زیر صدارت سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کاہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق حکمت عملی زیر غور آئی۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور ان کی بیٹی زینب نصراللہ سمیت حزب اللہ کے کئی رہنما جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll