جی این این سوشل

پاکستان

صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بدھ کی دوپہر 12 بجے طلب کرلیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا ہے، مشترکہ اجلاس 17 نومبر، بروز بدھ، دوپہر 12 بجے منعقد ہوگا۔اجلاس میں حکومت کی جانب الیکٹرانک مشین سمیت مختلف بلز پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل حکومت نے 11 نومبر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا تھا،جسے بعد میں موخر کردیا گیا تھا۔ فواد چوہدری  کا کہنا تھا کہ   انتخابی اصلاحات ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے، ہم نیک نیتی سے کوشش کر رہے ہیں کہ ان معاملات پر اتفاق رائے پیدا ہو اس سلسلے میں اسپیکر اسد قیصر کو اپوزیشن سے ایک بار پھر رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے،تا کہ ایک متفقہ انتخابی اصلاحات کا بل لایا جا سکے۔  پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کو اس مقصد کیلئے مو خر کیا جا رہا ہے۔

پاکستان

 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں تفتیشی افسر پر جرح مکمل نہ ہو سکی

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کے روبرو 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں تفتیشی افسر پر جرح مکمل نہ ہو سکی

 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کے وکیل کی جانب سے تفتیشی افسر پر جرح مکمل نہ ہو سکی، جس کی وجہ سے عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کے روبرو 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، جہاں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت نیب کے پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت سے بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم موجودگی پر سخت آرڈر پاس کرنے کی استدعا کی گئی،  نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل سے نہیں فیصلہ سنانے سے روکا ہے،  بشریٰ بی بی کے وکلا جرح مکمل کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں،  25 سماعتیں ہو چکی ہیں، کیس کے آخری گواہ پر جرح مکمل نہیں ہو رہی۔

معاون وکیل خالد یوسف  چودھری نے عدالت کو  بتایا کہ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل کچھ دیر میں عدالت پہنچ جائیں گےو بعد ازاں وکیل عثمان گل عدالت پہنچنے تو تفتیشی افسر پر جرح کا آغاز ہوا، تاہم جرح مکمل نہیں ہو سکی۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی ایم کی جانب سے پاکستان کے خلاف احتجاجات کے لیے افغان تارکین وطن کے استعمال کا انکشاف

رپورٹ کے مطابق پی ٹی ایم کی بیرون ملک قیادت بشمول افغان تارکین وطن، پاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو منظم کرتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی ایم کی جانب سے پاکستان کے خلاف احتجاجات کے لیے افغان تارکین وطن  کے استعمال کا انکشاف

پی ٹی ایم کی جانب سے پاکستان کے خلاف احتجاجات کے لیے افغان تارکین وطن کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

افغان شہری بھی پشتون تحفظ موومنٹ کے ایجنڈے کی حمایت کرتے ہیں، پشتون تحفظ موومنٹ ایک غیر ملکی حمایت یافتہ پراکسی ہے جس کا مقصد حقیقی مسائل کو حل کرنے کے بجائے تقسیم پیدا کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی ایم کی بیرون ملک قیادت بشمول افغان تارکین وطن، پاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو منظم کرتی ہے، کچھ افغان شہری جو واضح طور پر بھارت نواز رجحانات رکھتے ہیں، مغرب میں پی ٹی ایم کے پروپیگنڈے کو آگے بڑھاتے ہیں۔

عبدالرحمان حنیف جس کی تقرری حال ہی میں پشتون تحفظ موومنٹ کے امریکہ(نیبراسکا) سٹیٹ کوآرڈینیٹر کے طور پر کی گئی ہے، وہ افغان فوج میں بھی خدمات انجام دے چکا ہے اور بھارت، ہندو ازم سے اپنی محبت کا کھل کر اظہار بھی کرتا ہے، یہ پشتون تحفظ موومنٹ کے افغانستان اور بھارت کے ساتھ روابط کو ظاہر کرتا ہے اور پاکستان مخالف ایجنڈے کو بے نقاب کرتا ہے۔

اسی طرح شریف اللہ شرافت، جو ورجینیا، امریکہ میں مقیم ایک افغان شہری ہے، کو میری لینڈ ورجینیا کے لیے پشتون تحفظ موومنٹ کا سٹیٹ کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

یہ دونوں افغان شہری پشتون تحفظ موومنٹ کے پاکستان مخالف بیانیے، بشمول پاکستان پر پابندیاں لگانے کی اپیلوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، حال ہی میں دشمن عناصر کی طرف سے اکسائے گئے افغانوں نے جرمنی میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے میں حصہ لیا، انہوں نے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جے یو آئی کے مطابق مرکزی انتخابات 29 ستمبر کو پشاور میں ہوں گے، ترجمان جمیعت علمائے اسلام

صوبہ پنجاب سے مولانا محمود میاں امیر جبکہ حافظ نصیر احرار سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جے یو آئی کے مطابق مرکزی انتخابات 29 ستمبر کو پشاور میں ہوں گے، ترجمان جمیعت علمائے اسلام

ترجمان جمیعت علمائے اسلام کا کہنا ہے کہ جماعت کے انٹرا پارٹی انتخابات جاری ہیں۔
ترجمان جے یو آئی کاے مطابق مرکزی انتخابات 29 ستمبر کو پشاور میں ہوں گے، انتخابات میں ملک بھر سے مرکزی کونسل کے ممبر شریک ہوں گے۔

انتخابات میں مرکزی امیر اور سیکرٹری جنرل کا چناؤ ہو گا، صوبہ کے پی، بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے انتخابات مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ صوبہ سندھ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے انتخابات بھی مکمل ہو گئے ہیں۔

صوبہ کے پی سے سنیٹر مولانا عطاء الرحمان امیر اور مولانا عطاء الحق درویش سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں، صوبہ بلوچستان سے سنیٹر مولانا عبد الواسع امیر اور مولانا محمود شاہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔

صوبہ پنجاب سے مولانا محمود میاں امیر جبکہ حافظ نصیر احرار سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں، صوبہ سندھ سے مولانا عبدالقیوم ہالیجوی امیر اور مولانا راشد سومرو سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔

اسلام آباد سے مفتی اویس عزیز امیر اور مفتی عبداللہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں، گلگت سے مولانا ولی الرحمان امیر جبکہ بشیر احمد قریشی سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll