جی این این سوشل

پاکستان

نیب نے ٹی ٹی اسیکنڈل میں مرکزی ملزم علی احمد کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں علی احمد کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیب نے ٹی ٹی اسیکنڈل میں مرکزی ملزم علی احمد کو گرفتار کرلیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق نیب نے ریفرنس میں اشتہاری ملزم علی احمد کو گرفتار کرلیا، نیب ٹیم نے علی احمد کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، ٹی ٹی سیکنڈل میں نیب کودو سال سے مطلوب تھا ،احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں علی احمد کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ  نیب کی تفتیشی ٹیم ملزم علی احمد کو کل جسمانی ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت پیش کرے گی، ملزم علی احمد پر شہباز شریف خاندان کے لیے منی لانڈرنگ  کرنےکا الزام ہے۔ علی احمد شہباز شریف دور میں سی ایم ہاوس میں تعینات تھا۔

پاکستان

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا

دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹننٹ جنرل محمد علی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا

لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کردیا گیا، تعیناتی کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے دی۔

دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹننٹ جنرل محمد علی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں تفتیشی افسر پر جرح مکمل نہ ہو سکی

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کے روبرو 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں تفتیشی افسر پر جرح مکمل نہ ہو سکی

 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کے وکیل کی جانب سے تفتیشی افسر پر جرح مکمل نہ ہو سکی، جس کی وجہ سے عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کے روبرو 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی، جہاں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت نیب کے پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت سے بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم موجودگی پر سخت آرڈر پاس کرنے کی استدعا کی گئی،  نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل سے نہیں فیصلہ سنانے سے روکا ہے،  بشریٰ بی بی کے وکلا جرح مکمل کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں،  25 سماعتیں ہو چکی ہیں، کیس کے آخری گواہ پر جرح مکمل نہیں ہو رہی۔

معاون وکیل خالد یوسف  چودھری نے عدالت کو  بتایا کہ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل کچھ دیر میں عدالت پہنچ جائیں گےو بعد ازاں وکیل عثمان گل عدالت پہنچنے تو تفتیشی افسر پر جرح کا آغاز ہوا، تاہم جرح مکمل نہیں ہو سکی۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جے یو آئی کے مطابق مرکزی انتخابات 29 ستمبر کو پشاور میں ہوں گے، ترجمان جمیعت علمائے اسلام

صوبہ پنجاب سے مولانا محمود میاں امیر جبکہ حافظ نصیر احرار سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جے یو آئی کے مطابق مرکزی انتخابات 29 ستمبر کو پشاور میں ہوں گے، ترجمان جمیعت علمائے اسلام

ترجمان جمیعت علمائے اسلام کا کہنا ہے کہ جماعت کے انٹرا پارٹی انتخابات جاری ہیں۔
ترجمان جے یو آئی کاے مطابق مرکزی انتخابات 29 ستمبر کو پشاور میں ہوں گے، انتخابات میں ملک بھر سے مرکزی کونسل کے ممبر شریک ہوں گے۔

انتخابات میں مرکزی امیر اور سیکرٹری جنرل کا چناؤ ہو گا، صوبہ کے پی، بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے انتخابات مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ صوبہ سندھ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے انتخابات بھی مکمل ہو گئے ہیں۔

صوبہ کے پی سے سنیٹر مولانا عطاء الرحمان امیر اور مولانا عطاء الحق درویش سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں، صوبہ بلوچستان سے سنیٹر مولانا عبد الواسع امیر اور مولانا محمود شاہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔

صوبہ پنجاب سے مولانا محمود میاں امیر جبکہ حافظ نصیر احرار سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں، صوبہ سندھ سے مولانا عبدالقیوم ہالیجوی امیر اور مولانا راشد سومرو سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔

اسلام آباد سے مفتی اویس عزیز امیر اور مفتی عبداللہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں، گلگت سے مولانا ولی الرحمان امیر جبکہ بشیر احمد قریشی سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll