جی این این سوشل

پاکستان

بابا گورو نانک کے 552 ویں جنم دن  کی تقریبات شروع

لاہور : بابا گورو نانک کے 552ویں جنم دن کے لیے کرتار پور راہداری سے بھارتی سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بابا گورو نانک کے 552 ویں جنم دن  کی تقریبات شروع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو جی کے 552 جنم دن کی تقریبات کل گردوارہ کرتارپور کمپلیکس میں شروع ہوں گی۔  بھارت اور دنیا بھر میں رہنے والے  8ہزار  سکھ یاتری تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

 دس افغان سکھ یا تریوں کا وفد طورخم سرحد عبور کرکے آج پشاور پہنچا۔ پاکستان میں قیام کے دوران سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں گردوارہ جنم استھان اور کرتارپور میں گردوارہ دربار صاحب سمیت مختلف گردواروں میں مذہبی رسومات اداکریں گے ۔  سی ای او کرتارپور راہداری محمد لطیف کے مطابق یاتریوں کو کورونا ٹیسٹ کے بعد دربار لایا جائے گا۔صدر سکھ پر بندھک کمیٹی سردار امیر سنگھ یاتریوں کا استقبال کریں گے۔

ہر سال ہزاروں سکھ یاتری سکھ مذہب کے بانی گرو نانگ کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آتے ہیں۔ مرکزی تقریب گرو نانک کی جائے پیدائش پاکستانی پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں واقع گردوارہ جنماستھن میں میں منعقد ہوتی ہے ۔ اس سال کی تقریبات کا آغاز 17 نومبر کو ہوگا جبکہ مرکزی تقریب 19 نومبر کو ننکانہ صاحب منعقد ہوگی۔

واضح رہے کہ سکھ ثقافت کا ایک بڑا حصہ پاکستان میں پایا جاتا ہے۔ اس میں کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب شامل ہے، جوکہ سکھ برادری کے لیے اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ یہ گرو نانک کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔

گرو نانک نے 1515 میں کرتارپور کا علاقہ قائم کیا تھا اور وہی ان کا آخری آرام گاہ بھی ہے ۔ نومبر 2019 میں پاکستان نے کرتارپور راہداری کھول کر گردوارہ دربار صاحب تک بغیر ویزہ رسائی کی سہولت کا آغاز کیا تھا۔اس سے  بھارت میں سکھ افراد کو کرتارپور تک بغیر ویزے کے رسائی حاصل ہوئی ہے ۔

9 نومبر 2019 کو اس راہداری کے کھلنے سے 1947 کے بعد پہلی باربھارتی  سکھ یاتری بغیر ویزہ کے پاکستان داخل ہو ئے  تھے۔

تجارت

سونے کی قیمت میں سینکڑوں  روپے کا اضافہ

دو روز کمی کے بعدملک میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں سینکڑوں  روپے کا اضافہ

آل پاکستان جیمز اینڈ  ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت کی 2 لاکھ 67 ہزار700 روپے ہو گئی ۔

جبکہ  10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 115 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت  2 لاکھ 29 ہزار510 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں فی تولہ ساڑھے پانچ ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت  2565 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹفکیشن جاری کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹفکیشن جاری کر دیا،یاد رہے اس وقت پٹرول کی فی لٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لٹر ہے ، لائٹ ڈیزل آئل 147 روپے 51 پیسے ،مٹی کا تیل 161 روپے 54 پیسے  فی لٹر میں دستیاب ہے،دوسری جانب ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیاد پردوفیصد نموریکارڈکی گئی ۔

اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں ملک میں 5.18ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 5.08ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور:تاوان کے لیے شہری کو اغوا کرنے والے پولیس اہلکار گرفتار

گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں وقاص، نعمان، محسن اور اسپیشل برانچ کا اہلکار شامل ہے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور:تاوان کے لیے شہری کو اغوا کرنے والے پولیس اہلکار گرفتار

لاہور پولیس نے شہری کے اغوا  برائے تاوان میں ملوث تین پولیس  اہلکار اور اسپیشل برانچ کے ایک اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ 
 لاہور پولیس کے مطابق چند روز قبل دھرم پورہ انڈر پاس کے نزدیک سے نعیم ساجد کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا تھا، نعیم کام سے واپسی پر گھر جارہا تھا کہ راستے میں چار افراد نے گن پوائنٹ پراس کو  اغوا کیا۔
 پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے مغوی نعیم کو محمود بوٹی کے علاقے میں رکھا اور اس پر تشدد کرتے رہے، ملزمان نے 21 لاکھ روپے تاوان وصول کرکے نعیم کو ویلنشیا ٹاؤن کے علاقے میں چھوڑ دیا۔
گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں وقاص، نعمان، محسن اور اسپیشل برانچ کا اہلکار شامل ہے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll