کراچی : کراچی کے علاقے صدر میں ایک اور مارکیٹ میں آگ لگ گئی ، آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ طلب کرلی گئی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ وکٹوریا سنٹر میں آتشزدگی سے بھگدڑ مچ گئی ۔ خوفناک آتشزدگی کے بعد بحالی کا کام شروع نہیں ہو سکا کہ ایک اور مارکیٹ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے۔
فائر بریگیڈ کے مطابق صدر میں زینب مارکیٹ کے قریب وکٹوریا سینٹر کی پانچویں منزل پر آگ لگ گئی ہے جسے بجھانے کے لیے مرکزی فائر بریگیڈ کے علاوہ صدر، منظور کالونی اور دیگر سینٹر سے گاڑیاں اور فائر فائٹر روانہ کر دیئے گئے ہیں ۔
تر جما ن سندھ رینجرز کے مطبق فائربریگیڈکی 6گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ، سندھ رینجرز کے جوان موقع پر پہنچ گئے، جائے حادثہ کو کارڈن آف کر لیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صدر وکٹوریہ مارکیٹ میں آتشزدگی کا نوٹس لے لیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور کمشنر کراچی کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ آگ پر فوری قابو پایا جائے، تفصیلی انکوائری رپورٹ چاہئے کہ کوآپریٹو مارکیٹ اور وکٹوریہ مارکیٹ میں آگ لگنے کی وجوہات کیا ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وکٹوریہ مارکیٹ میں آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہونا چاہئے۔
خیال رہے کہ وکٹوریا سینٹر کے قریبی کوآپریٹو مارکیٹ میں تین دن قبل خوفناک آتشزدگی سے پانچ سو سے زائد دکانیں جل کر تباہ ہو چکی ہیں۔
کراچی کے علاقے صدر میں وکٹوریہ سنٹر میں آگ لگ گئی #GNN #GNNUpdates pic.twitter.com/OHBzxHfWKM
— GNN (@gnnhdofficial) November 17, 2021

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی
- 2 hours ago

اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم
- 2 hours ago

بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا
- 2 hours ago

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- an hour ago

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- an hour ago

پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار
- 5 hours ago

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- an hour ago

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- an hour ago

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
- 2 hours ago

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
- 4 hours ago

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان
- 4 hours ago