لاہور : بابا گورو نانک کے 552ویں جنم دن کے لیے کرتار پور راہداری سے بھارتی سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔


سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو جی کے 552 جنم دن کی تقریبات کل گردوارہ کرتارپور کمپلیکس میں شروع ہوں گی۔ بھارت اور دنیا بھر میں رہنے والے 8ہزار سکھ یاتری تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
دس افغان سکھ یا تریوں کا وفد طورخم سرحد عبور کرکے آج پشاور پہنچا۔ پاکستان میں قیام کے دوران سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں گردوارہ جنم استھان اور کرتارپور میں گردوارہ دربار صاحب سمیت مختلف گردواروں میں مذہبی رسومات اداکریں گے ۔ سی ای او کرتارپور راہداری محمد لطیف کے مطابق یاتریوں کو کورونا ٹیسٹ کے بعد دربار لایا جائے گا۔صدر سکھ پر بندھک کمیٹی سردار امیر سنگھ یاتریوں کا استقبال کریں گے۔
ہر سال ہزاروں سکھ یاتری سکھ مذہب کے بانی گرو نانگ کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آتے ہیں۔ مرکزی تقریب گرو نانک کی جائے پیدائش پاکستانی پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب میں واقع گردوارہ جنماستھن میں میں منعقد ہوتی ہے ۔ اس سال کی تقریبات کا آغاز 17 نومبر کو ہوگا جبکہ مرکزی تقریب 19 نومبر کو ننکانہ صاحب منعقد ہوگی۔
واضح رہے کہ سکھ ثقافت کا ایک بڑا حصہ پاکستان میں پایا جاتا ہے۔ اس میں کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب شامل ہے، جوکہ سکھ برادری کے لیے اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ یہ گرو نانک کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔
گرو نانک نے 1515 میں کرتارپور کا علاقہ قائم کیا تھا اور وہی ان کا آخری آرام گاہ بھی ہے ۔ نومبر 2019 میں پاکستان نے کرتارپور راہداری کھول کر گردوارہ دربار صاحب تک بغیر ویزہ رسائی کی سہولت کا آغاز کیا تھا۔اس سے بھارت میں سکھ افراد کو کرتارپور تک بغیر ویزے کے رسائی حاصل ہوئی ہے ۔
9 نومبر 2019 کو اس راہداری کے کھلنے سے 1947 کے بعد پہلی باربھارتی سکھ یاتری بغیر ویزہ کے پاکستان داخل ہو ئے تھے۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل





