جی این این سوشل

پاکستان

انتخابات ترمیمی بل 2021 پیش کرنے کی تحریک منظور

اسلام آباد: پارلیمنٹ میں الیکشن ترمیمی بل 2021پیش کرنے کی تحریک منظور  ہوگئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انتخابات ترمیمی بل 2021 پیش کرنے کی تحریک منظور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق انتخابات ترمیمی بل 2021 پیش کرنے کی تحریک منظور ہوگئی۔مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے الیکشن ترمیمی بل 2021 کی تحریک پیش کردی۔تحریک کے حق میں 221 جبکہ تحریک کے خلاف 203 ووٹ پڑے۔

قبل ازیں  اسپیکر قومی اسمبلی نے انتخابات ترمیمی بل 2021 کی تحریک پر ووٹنگ کا عمل شروع کیا تھا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بل کے حق میں ارکان نشتوں پر کھڑے ہوجائیں ۔سینیٹ میں دلاور خان گروپ بھی حکومت کی حمایت میں کھڑا ہوگیا۔دلاور خان گروپ کے 6 سینیٹرز نے حکومت کے بل کی حمایت کی ۔ اس کے علاوہ حکومتی و اتحادی ارکان بھی اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔بل کے خلاف ووٹ دینے والوں کی بھی اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے ،  آج جس میں حکومت الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے استعمال، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سمیت انتخابی اصلاحات کے علاوہ کئی اہم بل منظوری کے لیے پیش کرے گی۔ ان بلز کی منظوری کے لیے ایوان میں موجود ارکان کی سادہ اکثریت درکار ہے۔

تجارت

مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 16 اشیاء مہنگی اور 9 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ مہنگائی کی ہفتہ وار سالانہ بنیادوں پر 12.8 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 16 اشیاء مہنگی اور 9 کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

مہنگی ہونے والی اشیاء :

ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں اوسطاً 7 روپے کا اضافہ ہوا جب کہ پیاز کی فی کلو قیمت اوسطاً 8 روپے تک بڑھ گئی۔

ایک ہفتے میں دال چنا فی کلو 4 روپے تک مہنگی ہوئی، آلو، گڑ، جلانے کی لکڑی، ایل پی جی اور تازہ دودھ سمیت چکن، چاول، گوشت، گھی اور لہسن بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

سستی ہونے والی اشیاء :

ایک ہفتے کے دوران دال ماش فی کلو 10 روپے تک سستی ہوئی، دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک کمی ہوئی۔

ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ کیلے، دال مسور، آٹا، انڈے اور سرسوں کا تیل سستے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

مستحکم رہنے والی اشیاء : 

علاوہ ازیں ایک ہفتے کے دوران بریڈ اور چائے کی پتی سمیت 26 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی ایم کی جانب سے پاکستان کے خلاف احتجاجات کے لیے افغان تارکین وطن کے استعمال کا انکشاف

رپورٹ کے مطابق پی ٹی ایم کی بیرون ملک قیادت بشمول افغان تارکین وطن، پاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو منظم کرتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی ایم کی جانب سے پاکستان کے خلاف احتجاجات کے لیے افغان تارکین وطن  کے استعمال کا انکشاف

پی ٹی ایم کی جانب سے پاکستان کے خلاف احتجاجات کے لیے افغان تارکین وطن کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

افغان شہری بھی پشتون تحفظ موومنٹ کے ایجنڈے کی حمایت کرتے ہیں، پشتون تحفظ موومنٹ ایک غیر ملکی حمایت یافتہ پراکسی ہے جس کا مقصد حقیقی مسائل کو حل کرنے کے بجائے تقسیم پیدا کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی ایم کی بیرون ملک قیادت بشمول افغان تارکین وطن، پاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو منظم کرتی ہے، کچھ افغان شہری جو واضح طور پر بھارت نواز رجحانات رکھتے ہیں، مغرب میں پی ٹی ایم کے پروپیگنڈے کو آگے بڑھاتے ہیں۔

عبدالرحمان حنیف جس کی تقرری حال ہی میں پشتون تحفظ موومنٹ کے امریکہ(نیبراسکا) سٹیٹ کوآرڈینیٹر کے طور پر کی گئی ہے، وہ افغان فوج میں بھی خدمات انجام دے چکا ہے اور بھارت، ہندو ازم سے اپنی محبت کا کھل کر اظہار بھی کرتا ہے، یہ پشتون تحفظ موومنٹ کے افغانستان اور بھارت کے ساتھ روابط کو ظاہر کرتا ہے اور پاکستان مخالف ایجنڈے کو بے نقاب کرتا ہے۔

اسی طرح شریف اللہ شرافت، جو ورجینیا، امریکہ میں مقیم ایک افغان شہری ہے، کو میری لینڈ ورجینیا کے لیے پشتون تحفظ موومنٹ کا سٹیٹ کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

یہ دونوں افغان شہری پشتون تحفظ موومنٹ کے پاکستان مخالف بیانیے، بشمول پاکستان پر پابندیاں لگانے کی اپیلوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، حال ہی میں دشمن عناصر کی طرف سے اکسائے گئے افغانوں نے جرمنی میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے میں حصہ لیا، انہوں نے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جے یو آئی کے مطابق مرکزی انتخابات 29 ستمبر کو پشاور میں ہوں گے، ترجمان جمیعت علمائے اسلام

صوبہ پنجاب سے مولانا محمود میاں امیر جبکہ حافظ نصیر احرار سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جے یو آئی کے مطابق مرکزی انتخابات 29 ستمبر کو پشاور میں ہوں گے، ترجمان جمیعت علمائے اسلام

ترجمان جمیعت علمائے اسلام کا کہنا ہے کہ جماعت کے انٹرا پارٹی انتخابات جاری ہیں۔
ترجمان جے یو آئی کاے مطابق مرکزی انتخابات 29 ستمبر کو پشاور میں ہوں گے، انتخابات میں ملک بھر سے مرکزی کونسل کے ممبر شریک ہوں گے۔

انتخابات میں مرکزی امیر اور سیکرٹری جنرل کا چناؤ ہو گا، صوبہ کے پی، بلوچستان، سندھ اور پنجاب کے انتخابات مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ صوبہ سندھ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے انتخابات بھی مکمل ہو گئے ہیں۔

صوبہ کے پی سے سنیٹر مولانا عطاء الرحمان امیر اور مولانا عطاء الحق درویش سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں، صوبہ بلوچستان سے سنیٹر مولانا عبد الواسع امیر اور مولانا محمود شاہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔

صوبہ پنجاب سے مولانا محمود میاں امیر جبکہ حافظ نصیر احرار سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں، صوبہ سندھ سے مولانا عبدالقیوم ہالیجوی امیر اور مولانا راشد سومرو سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔

اسلام آباد سے مفتی اویس عزیز امیر اور مفتی عبداللہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں، گلگت سے مولانا ولی الرحمان امیر جبکہ بشیر احمد قریشی سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll