جی این این سوشل

پاکستان

پارلیمنٹ اجلاس : اسپیکر اسد قیصراور عبدالقادر مندوخیل کے درمیان تلخ کلامی

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے دوران اسپیکر اسد قیصر اور پیپلزپارٹی کے رکن عبدالقادر مندوخیل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پارلیمنٹ اجلاس : اسپیکر اسد قیصراور عبدالقادر مندوخیل کے درمیان تلخ کلامی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ  کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن اور حکومت آمنے سامنے ہے ، اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر مندوخیل نےاسپیکر ڈائس پر نامناسب گفتگو کی ۔ اسپیکر اسد قیصر نے غصے میں کہا کہ آپ تمیز سے رہیں، میں باہر نکلوادوں گا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بعد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو مائیک نہ دینے پرقادر مندوخیل اسپیکر ڈائس پر گئے  تھے  جس پر اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میں بلاول کو موقع دے رہا تھا پھر یہ بدتمیزی کیوں۔ انہوں نے کہا بلاول صاحب آپ کو اس حرکت کا نوٹس لینا چاہیے۔

بعد ازاں اسپیکر اسد قیصر نے بلاول بھٹو کو بولنے کا موقع دیتے ہوئے  کہاکہ بلاول صاحب جس طرح آپکے رکن کا رویہ تھا ناقابل برداشت ہے ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت میں تقریر کی ۔ 

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے ،  آج جس میں حکومت الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے استعمال، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سمیت انتخابی اصلاحات کے علاوہ کئی اہم بل منظوری کے لیے پیش کرے گی۔ ان بلز کی منظوری کے لیے ایوان میں موجود ارکان کی سادہ اکثریت درکار ہے۔

پاکستان

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے آج خطاب کریں گے

شہباز شریف فلسطین، لبنان اور کشمیر کے مظلوم عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھیں گے، اسلامو فوبیا اور موسمیاتی تبدیلیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے آج خطاب کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے آج خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم اپنے خطاب میں علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، فلسطین، لبنان اور کشمیر کے مظلوم عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھیں گے، اسلامو فوبیا اور موسمیاتی تبدیلیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

محمد شہبازشریف متعدد بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کریں گے، وزیراعظم عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی ایم کی جانب سے پاکستان کے خلاف احتجاجات کے لیے افغان تارکین وطن کے استعمال کا انکشاف

رپورٹ کے مطابق پی ٹی ایم کی بیرون ملک قیادت بشمول افغان تارکین وطن، پاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو منظم کرتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی ایم کی جانب سے پاکستان کے خلاف احتجاجات کے لیے افغان تارکین وطن  کے استعمال کا انکشاف

پی ٹی ایم کی جانب سے پاکستان کے خلاف احتجاجات کے لیے افغان تارکین وطن کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

افغان شہری بھی پشتون تحفظ موومنٹ کے ایجنڈے کی حمایت کرتے ہیں، پشتون تحفظ موومنٹ ایک غیر ملکی حمایت یافتہ پراکسی ہے جس کا مقصد حقیقی مسائل کو حل کرنے کے بجائے تقسیم پیدا کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی ایم کی بیرون ملک قیادت بشمول افغان تارکین وطن، پاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو منظم کرتی ہے، کچھ افغان شہری جو واضح طور پر بھارت نواز رجحانات رکھتے ہیں، مغرب میں پی ٹی ایم کے پروپیگنڈے کو آگے بڑھاتے ہیں۔

عبدالرحمان حنیف جس کی تقرری حال ہی میں پشتون تحفظ موومنٹ کے امریکہ(نیبراسکا) سٹیٹ کوآرڈینیٹر کے طور پر کی گئی ہے، وہ افغان فوج میں بھی خدمات انجام دے چکا ہے اور بھارت، ہندو ازم سے اپنی محبت کا کھل کر اظہار بھی کرتا ہے، یہ پشتون تحفظ موومنٹ کے افغانستان اور بھارت کے ساتھ روابط کو ظاہر کرتا ہے اور پاکستان مخالف ایجنڈے کو بے نقاب کرتا ہے۔

اسی طرح شریف اللہ شرافت، جو ورجینیا، امریکہ میں مقیم ایک افغان شہری ہے، کو میری لینڈ ورجینیا کے لیے پشتون تحفظ موومنٹ کا سٹیٹ کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

یہ دونوں افغان شہری پشتون تحفظ موومنٹ کے پاکستان مخالف بیانیے، بشمول پاکستان پر پابندیاں لگانے کی اپیلوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، حال ہی میں دشمن عناصر کی طرف سے اکسائے گئے افغانوں نے جرمنی میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے میں حصہ لیا، انہوں نے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غزہ میں خونریزی پر خاموش نہیں رہا جا سکتا، مظالم کو روکیں گے ، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس سے خطاب کا آغاز قرآن پاک کی آیات سے کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں خونریزی پر خاموش نہیں رہا جا سکتا، مظالم کو روکیں گے   ،  وزیراعظم

وزیراعظم  محمد  شہبازشریف نے کہا ہے کہ یواین قراردادوں پر عدم عملدرآمد نے مشرق وسطیٰ کو خطرات سے دوچار کر دیا، غزہ میں خونریزی پر خاموش نہیں رہا جا سکتا، مظالم روکنا ہوں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی سے بطور وزیراعظم دوسری بار خطاب باعث اعزاز ہے، موجودہ حالات میں دنیا کو بےشمار چیلنجز کا سامنا ہے، غزہ پراسرائیل کی جارحیت جاری ہے، غزہ پراسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس سے خطاب کا آغاز قرآن پاک کی آیات سے کیا، وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے صدر کو انتخاب پر مبارکباد بھی دی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے فلسطین کو اقوام متحدہ کا مستقل رکن تسلیم کیا جائے، فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کےالمناک سانحہ نے انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، معصوم بچوں، عورتوں اور نہتے شہریوں کے قتل پرخاموش نہیں رہا جاسکتا، نہتے فلسطینیوں کا خون رائیگاں نہیں جائےگا، عالمی برادری کو پائیدارامن اور دوریاستی حل  کیلئے  کردار ادا کرنا ہوگا۔

 

شہباز شریف نے کہا کہ یواین قراردادوں پرعملدرآمد میں ناکامی نےمشرق وسطیٰ کو مزید خطرات سے دوچار کر دیا ہے، اسرائیل کو اپنی جارحیت بڑھانے کی کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے، مسئلہ کشمیر بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں غیرمقامی لوگوں کو آباد کر رہا ہے، بھارت کے جارحانہ عزائم سے خطے کے امن کو خطرات ہیں، پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے، یہ طے ہوا تھا کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی جبر کے باوجود کشمیری برہان وانی کے نظریئے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll