Advertisement
علاقائی

احساس پروگرام سینٹر میں پولیس اہلکار کے خواتین کو دھکے ، ویڈیو منظر عام پر

فیصل آباد: سی پی او ڈاکٹر محمد عابد خان نے واقعہ کا نوٹس لے کر کانسٹیبل کو معطل کردیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Nov 18th 2021, 10:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
احساس پروگرام سینٹر میں پولیس اہلکار کے خواتین کو دھکے ، ویڈیو منظر عام پر

تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن آفس میں بنے احساس پروگرام سنٹر میں خواتین کو زمین پر بیٹھ دیا گیا،  پیسوں کیلئے آئی خواتین کو پولیس اہلکار ،دھکے اور کھینچتے رہے، کرسیاں خالی،مگرسینکڑوں خواتین کو  زمین پر بیٹھا کر لمبا انتظار کروایا گیا۔

سی پی او ڈاکٹر محمد عابد خان کے نوٹس پر ایس پی لائلپور ٹاؤن نے کانسٹیبل کو معطل کر دیا ہے،سی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس کا عوام کے ساتھ ناروا سلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تمام پولیس اہلکار عوام کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں۔

خواتین کا کہنا ہے کہ  چھ ماہ سے پیسے نہیں ملے صبح سے شام تک یہاں زمین پر بیٹھ کر انتظار کرنا پڑتا ہے۔

انچارج احساس پروگرام کا کہنا تھا کہ  شہر بھر میں دو سنٹر ہیں ہمارے پاس سولہ ہزار خواتین ہیں اس وجہ سے رش زیادہ ہے۔

Advertisement
Advertisement