دمشق: اسرائیل نے دمشق میں گولان کی جانب سے میزائل حملہ کیا جس کو شامی فضائیہ نے ناکام بنا دیا ۔

عرب میڈیا کے مطابق اتوار کے روز دمشق کی طرف گولان کی جانب سے اسرائیلی افواج نے میزائلوں سے حملہ کیا جس کو میزائیل دفاعی نظام کے باعث ناکام بنادیا گیا،اسرائیلی افواج نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے متعدد میزائیل فائر کیے تاہم شامی افواج نے تمام میزائیلوں کو ہوا میں ہی تباہ کردیا۔
شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق دارالحکومت دمشق میں زورداردھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ۔ سرکاری میڈیا نے فضائی دفاع کی فائرنگ کی فوٹیج بھی نشر کی ، جس میں رات کے وقت روشن آسمان فائرنگ سے گونجتا دکھائی دے رہا ہے ۔
دفاعاتنا الجوية تتصدى لصواريخ معادية في سماء مدينة #دمشق pic.twitter.com/3bMSXrUQdV
— الاخبارية السورية (@alikhbariasy) February 28, 2021
شام میں 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے دوران اب تک اسرائیل نے سیکڑوں فضائی اور میزائل حملے کیے ہیں اور ان حملوں میں ایرانی اور لبنانی حزب اللہ کے ساتھ ساتھ شامی حکومتی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔
خیال رہے کہ شام میں 2011 میں حکومت کے خلاف مظاہروں سے شروع ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک ایک اندازے کے مطابق 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوئے اور بہت سے لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل نے شام کے مشرقی علاقے پر بدترین فضائی کارروائی کی تھی جس میں 57 افراد ہلاک ہوئے تھے اس حملے میں حکومتی افواج سمیت دیگر افراد بھی شامل تھے ۔ خبر ایجنسی 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم سیرین آبزرویٹری کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے عراقی سرحد سے متصل مشرقی علاقے دیرالزور میں مختلف مقامات میں 18 حملے کیے.

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 4 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل




