لاہور:سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نےایوارڈز شوز سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ ایسے شوز میں لوگوں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرکے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جاتی ہے۔


تفصیلات کے مطابق شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ اسٹریمنگ ویب سائٹ اور پلیٹ فارمز کے آنے سے مواد میں بہتری ہوئی ہے، تاہم اس کے باوجود وہ والا مزہ نہیں جو ماضی میں ہوتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ایک جیسی ہی کہانیاں بنائی جا رہی ہیں، خواتین کو مجبور عورت کے کردار دیے جانے سمیت انہیں کمزور کردار دیے جاتے ہیں۔
شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ ماضی میں لوگ کئی کئی گھنٹے اپنی پسند کے اداکار کے ڈرامے کا انتظار کرتے تھے مگر آج ایسا نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایوارڈز کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے ہی لگالیں کہ اگر کسی بھی اداکار کو نامزد کیا جاتا ہے تو اس پر دباؤ ہوتا ہے کہ وہ لازمی طور پر شو میں شرکت کرے، دوسری صورت میں اسے ایوارڈ نہیں دیا جاتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کل کے ایوارڈز شوز میں پی ٹی وی کے زمانے کے اداکاروں کو نہ تو بلایا جاتا ہے اور نہ ہی انہیں ایوارڈز دیے جاتے ہیں، کیوں کہ وہ ’گلیمرس‘ سے دور ہیں۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل





