پورٹ لینڈ: پورٹ لینڈ پولیس نے وسکونسن میں احتجاج کے دوران دو افراد کو ہلاک اور ایک کو زخمی کرنے والے نوجوان کی بریت کے خلاف شہر کے مرکز میں ہونے والے مظاہرے کو فسادات قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا کہ تقریباً 200 افراد کے احتجاج کو اس وقت فساد قرار دیا گیا جب مظاہرین نے کھڑکیوں کے شیشے توڑنا شروع کر دیے، پولیس پر چیزیں پھینکیں اور جسٹس سینٹر کو جلانے کی بات کی۔
کینوشا، وسکونسن میں 18 سالہ کائل رٹن ہاؤس کی بریت کے بعد مظاہرین جمع ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق پورٹ لینڈ پولیس کے بیورو چیف چک لوول نے فیصلے کے فوراً بعد کہا کہ افسران جمعہ کی رات اور ویک اینڈ کے لیے منصوبوں پر کام کر رہے تھے۔
پولیس نے ٹویٹ کیا: "ایک ہجوم SE 2nd Avenue اور SE میڈیسن سٹریٹ کے قریب جمع ہو گیا ہے اور شرکاء نے کھڑکیوں کو توڑنا شروع کر دیا ہے اور علاقے میں شہر کی سہولیات کے دروازوں کو نقصان پہنچانا شروع کر دیا ہے۔ لوگ علاقے میں پولیس اہلکاروں پر اشیاء پھینک رہے ہیں۔"
All public messaging for a violent gathering near the downtown Justice Center is being disseminated on @PPBAlerts . Please monitor that channel for updates this evening. https://t.co/s4NiKhblPy
— Portland Police (@PortlandPolice) November 20, 2021
جمعہ کو، ایک جیوری نے 18 سالہ رٹن ہاؤس کو لاپرواہی اور جان بوجھ کر قتل کرنے اور اگست 2020 میں کینوشا، وسکونسن میں ہونے والی فائرنگ سے پیدا ہونے والے دیگر الزامات سے بری کردیا تھا۔جس کے بعد ملک بھر کے شہروں میں مظاہروں شروع ہوگئے، - نیویارک سے پورٹ لینڈ، اوریگون تک۔۔
خیال رہے کہ یہ مقدمہ دو افراد کے قتل اور فائرنگ سے ایک شخص کے زخمی ہونے سے متعلق ہے۔ 18 برس کے کائل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جب گذشتہ برس نسل پرستانہ ہنگامے پھوٹ پڑے تو اس وقت انھوں نے اپنے دفاع میں دو افراد کو قتل کیا۔جبکہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا تھا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 12 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 12 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 10 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 10 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 12 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 11 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 10 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 12 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 9 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 10 گھنٹے قبل