لاہور: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ حکومت عام آدمی کی زندگی اجیرن کرنے کا دوسرا نام ہے۔


تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شرح سود میں اضافہ اندھی حکومت کا ایک اور اندھا دھند تباہ کن اقدام ہے،پاکستان پر سالانہ مزید 400 ارب سود کی اضافی ادائیگی لاد دی گئی ہے ۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کو بھی 100 ارب روپے سود کی مد میں زیادہ ادا کرنا پڑیں گے،حکومت خوش گمانی میں مبتلا ہے کہ بڑھتی مہنگائی اور روپے کی بے قدری کو شاید روک لیا جائے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے پچھلے ہفتے کے انڈیکس میں 15 فیصد اضافہ ہواتھا، اس سے بڑا اضافہ 60 فیصد بجلی کے نرخوں میں ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پرائس انڈیکس میں 70 فیصد کا اضافہ ایل پی جی کی قیمت میں تھا،ان دونوں اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا شرح سود سے تعلق نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان قیمتوں کا اضافہ صرف حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے ہوا ہے،حکومت بدستور عوام اورنجی شعبےپراپنی نااہلی کا وزن ڈال رہی ہے۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت
- 12 گھنٹے قبل

عمران خان کی سابق خوشدامن لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 29 منٹ قبل

ویمنز ورلڈ کپ: مسلسل دوسری بار پاکستان کا میچ بارش کی نذر
- 12 گھنٹے قبل

چین: دو اعلیٰ فوجی جرنیل بدعنوانی کے الزامات پر برطرف
- 12 گھنٹے قبل

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، تیسری بار سلطان آف جوہر ہاکی ٹائٹل اپنے نام کرلیا
- 12 گھنٹے قبل

چار روزہ جنگ میں عظیم فتح ملی، بھارت کبھی نہ سنبھل سکے گا: وزیراعظم
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائیٹ ایچ ایس ون خلا میں روانہ
- 13 منٹ قبل

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا جی ٹو جی معاہدہ طے پا گیا
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی، دونوں ممالک ایک دوسرے کی سر زمین کا احترام کریں گے، وزیر دفاع
- 43 منٹ قبل

گل بہادر گروپ کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 60 سے 70 خارجی ہلاک ہوئے، عطاتارڑ
- 14 گھنٹے قبل

حماس نے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں
- 8 منٹ قبل

حملے کی صورت میں افغانستان سمیت ہر جارح کو جواب دیا جائے گا ،سہیل آفریدی
- 12 گھنٹے قبل