اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے دھمکی آمیز بیان کو اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان فریب انگیز ہے، اس بیان سے بھارت کی اپنے ہمسائیوں سے دشمنی کی فطرت کی عکاسی ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستان مخالف مہم مکمل طور پر بے نقاب ہو چکی ہے، بھارت کی پاکستان مخالف مہم کو بین الاقوامی برادری میں پذیرائی حاصل نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا ہےکہ بھارتی قیادت ہمسائیوں بالخصوص پاکستان پر الزام تراشیوں میں غلط بیانی اور تصورات سے کام لیتی ہے۔ اس طرح بھارت عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری وسیع انسانی حقوق و انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں سے ہٹانا چاہتا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ روز بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں شہید سمان یاترا سے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان بھارت میں امن کو غیر مستحکم کرنے کی تمام کوششیں کرتا ہے، لیکن ہم نے انہیں واضح پیغام دیا ہے کہ ہم جوابی وار کریں گے,یہ ایک نیا اور طاقتور ہندوستان ہے۔

بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو
- 12 گھنٹے قبل
پنجاب یونیورسٹی : پیمرا کا میڈیا اکیڈمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
- 12 گھنٹے قبل

کراچی : زمین بوس عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری، عورتوں اور بچوں سمیت 14 لاشیں نکال لی گئیں
- ایک گھنٹہ قبل

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
- 9 منٹ قبل

صدر ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات سے متعلق ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر دستخط کر دیئے
- 2 گھنٹے قبل

کرنل شیر خان شہید کی 26ویں برسی پر عسکری قیادت کا خراج عقیدت
- ایک گھنٹہ قبل

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف
- 11 گھنٹے قبل
(2)_updates.webp&w=3840&q=75)
مظفرگڑھ کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم ، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی
- 2 گھنٹے قبل

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید
- 12 گھنٹے قبل

جڑواں شہروں میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری، رین ایمرجنسی نافذ
- ایک گھنٹہ قبل

آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط
- 11 گھنٹے قبل

ملک بھر میں9 محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، جلوس و مجالس کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ
- 12 منٹ قبل