جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ، نیا فیچر متعارف کرادیا

اب لفظوں کی ضرورت نہیں ، وٹس ایپ  صارفین جذبات کا اظہار کرسکیں گے ایموجیز کے ذریعے ،صارفین کی سہولت کےلئےوٹس ایپ  نے نیا فیچرمتعارف کرادیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

Whats app
Whats app

رپورٹ کے مطابق وٹس اپ نے سب سے پہلے یہ ایموجیز آئی او ایس یعنی ایپل صارفین کے لئے بیٹا ورژن میں متعارف کرائے تھے تاہم اب اسے بیٹا ورژن میں اینڈ رائڈ صارفین کے لئے بھی فراہم کردیا گیا ہے اورجلد ہی اسے تمام  صارفین کے لئے پیش کردیا جائے گا،صارفین کو سیٹنگز میں جاکر  نوٹیفکیشن  بٹن میں جانا ہوگا جہاں جا کر اس فیچر کو ان ایبل یا ڈس ایبل  کیا جاسکتا ہے.

خیال رہے اس سے قبل وٹس ایپ نے صارفین کی پروفائل تصویر کی پرائیوسی سے متعلق تبدیلیاں  لانے کا اعلان کیا تھا ۔فی الحال واٹس ایپ کی پروفائل تصویر کے لئے تین آپشنز رکھے گئے ہیں جن میں ایوری ون یعنی سب کو تصویر دیکھنے کی اجازت ہے۔اب صارفین کے پاس آپشن ہوگا کہ وہ منتخب لوگوں کو تصویر دیکھنے کی اجازت دے سکیں گے۔

پاکستان

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کا عمل تیز ہوگیا ہے۔

ایرانی صدر کے ہائی پروفائل دورے سے قبل سکیورٹی سے متعلق امور کا بھرپور جائزہ لینے اور اس حوالے سے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے لیے ایرانی صدر کی ایڈوانس سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی۔ دونوں ممالک کے حکام اس حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔

صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات پر مشاورت کے لیے پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے آج دفترِ خارجہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں متعلقہ امور پر مشاورت ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کا غزہ کے پناہ گزیں کیمپ پر حملہ چار فلسطینی شہید

غزہ کی سرکاری میڈیا آفس کے مطابق محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کم سے کم تیس  لاشیں برآمد کی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کا غزہ کے پناہ گزیں کیمپ پر حملہ  چار فلسطینی شہید

غزہ کے مغربی علاقے میں ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی جنگی طیارے کے حملے میں کم سے کم چار  فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

غزہ کی سرکاری میڈیا آفس کے مطابق محکمہ صحت کے اہلکاروں نے کم سے کم تیس  لاشیں برآمد کی ہیں جو الشفاء ہسپتال کے سامنے ایک اجتماعی قبر میں دفنادی گئی تھیں۔گزشتہ سال سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں تینتیس ہزار نو سو ستر فلسطینی شہید اور چھہتر ہزار سات سو ستر زخمی ہو گئے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کا آرمی چیف کے اسمگلنگ کے خاتمے کےلئے تعاون پر خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کا آرمی چیف کے اسمگلنگ کے خاتمے  کےلئے تعاون پر خراج تحسین

وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم،اسمگلنگ کے جڑ سے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت ملک میں اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلی سطح جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ 

وزیر اعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کرتے ہوئے انسداد اسمگلنگ کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے اسمگلنگ میں خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

اجلاس میں وزیراعظم کو اسمگلنگ، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال، منشیات، اشیائے خورونوش بشمول چینی، گندم، کھاد، پیٹرولیم مصنوعات، غیر قانونی اسلحے کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد قومی انسدادِ اسمگلنگ اسٹریٹجی حتمی مراحل میں ہے جسے منظوری کے لیے جلد پیش کیا جائے گا۔ بتایا گیا کہ دو روز قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کسٹمز کی مشترکہ کاروائی میں مستونگ میں اسمگلنگ کے گودام پر چھاپا مارا گیا ہے جس میں ضبط شدہ اسمگل اشیاء کی مالیت تقریباً 10 ارب روپے سے زائد ہے۔

وزیرِ اعظم نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ناجائز استعمال اور اس کی آڑ میں اسمگلنگ کرنے والے عناصر اور ان کے سہولت کار افسروں کی نشاندہی پر اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں کمیٹی کی رپورٹ کی تعریف کی۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ اسمگلروں، ذخیرہ اندوزوں اور ان کے سہولت کار سرکاری افسران کی فہرست تیار کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبوں کو فراہم کر دی گئی ہیں۔

وزیرِ اعظم نے نشاندہی شدہ افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کاروائی کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس اداروں کو اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کی ہدایت کی۔

انہوں نے اسمگلروں اور منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو قرار واقعی اور مثالی سزا دلوانے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے وزرات قانون و انصاف کو اس حوالے سے فوری طور پر ضروری قانون سازی کی ہدایت کی اور کہا کہ ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والوں اور ان کے سہولت کاروں کو قطعاً کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، سرحدی علاقوں میں اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے نوجوانوں کو متبادل روزگار کے مواقع اور کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے.

وزیرِ اعظم نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی اشیاء کی پاکستان میں فروخت اور اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے انکی مانیٹرنگ کو تیز اور مؤثر کیا جائے،  کسٹم حکام افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو مانیٹر کرنے والے سسٹم کا تھرڈ پارٹی سے آڈٹ کرائیںِ۔

وزیرِ اعظم نے قومی سطح پر منشیات کے استعمال کی جانچ کیلئے سروے کیلئے فوری طور پر فنڈز جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی. وزیرِ اعظم نے چینی کی مکمل طور پر اسمگلنگ روکنے کی ہدایت بھی جاری کیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll