لاہور: قصور میں زیر حراست خاتون پر تشدد کرنے کے واقعہ کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا، واقعہ میں ملوث لیڈی کا نسٹیبل اورپولیس اہلکار کونوکری سے برخاست کرنے کا حکم دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق تشدد کا واقعہ قصور کے تھانہ صدر میں پیش آیا جہاں پرائیویٹ خاتون نے زیر حراست خاتون پرتشدد کیا اور تشدد کے دوران خاتون نے لیڈی کانسٹیبل کو اپنا موبائل فون دے کر تشدد کی ویڈیو بھی بنوائی۔
زیر حراست خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) نے ایکشن لیتے ہوئے تفتیشی افسر حیدر علی، لیڈی کانسٹیبل اورتشدد کرنے والی خاتون کےخلاف مقدمہ درج کرادیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق خاتون ڈکیتی کیس میں جسمانی ریمانڈ پر ہے، تشدد میں ملوث خاتون کو گرفتار کیا جاچکا ہے جب کہ تفتیشی انسپکٹر اورلیڈی کانسٹیبل کومعطل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب نے ڈکیتی واردات میں زیر حراست خاتون پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے لیڈی کا نسٹیبل اور پولیس اہلکار کو نوکری سے برخاست کرنے کا حکم دے دیا۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 15 minutes ago




