دوبئی : چیئر مین آئی سی سی گریگ بارکلے کا کہنا ہے کہ یقین ہے کسی ملک کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جانے میں پریشانی نہیں ہوگی۔


تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے پُر اعتماد ہے ۔ آئی سی سی چیمپئنزٹرافی2025 پاکستان کیلئے چیئر مین آئی سی سی گریگ بار کلے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچ کھیلنے اور پاکستان کا سفر کرنے میں دیگر ٹیموں کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ لمبے عرصے بعد پاکستان میں آئی سی سی کے ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے اور ہمیں امید ہے کہ پاکستان اس ایونٹ کیلئے بہترین انتظامات کرے گا ، اگر ہم پاکستان کو اہل نہ سمجھتے تو کبھی اس کا انتخاب نہ کرتے۔
آئی سی سی چئیرمین نے کہا کہ سیاسی حالات ہمارے کنٹرول میں نہیں ہیں لیکن کرکٹ حالات کو بہتر بنا سکتے ہیں ، کرکٹ سے پاک بھارت تعلقات بہتر ہوسکے تو خوشی ہوگی ۔
چیئرمین گریگ بارکلے کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت کسی اور ملک کو پاکستان میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، مجھے یقین ہے کہ پاکستان بہترین سیکیورٹی پلان بنائے گا اور ہم وہاں کرکٹ کو آگے لے کر جا سکیں گے۔
چیئر مین آئی سی سی نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو پاکستان کے لیے سنہری موقع قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دفاعی چیمپئن پاکستان کو 2025 میں اگلے ایڈیشن کا میزبان نامزد کیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ ہندوستان اور سری لنکا کی 1996 ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کے بعد سے یہ کسی ایشیائی ملک میں کرکٹ کا پہلا بڑا ایونٹ ہو گا ۔
2009 میں سری لنکا کی ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ہوم گراؤنڈ پر بین الاقوامی کرکٹ میچز کا سلسلہ معطل ہو گیا تھا۔
نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ
یاد رہے کہ اس سے قبل ستمبر میں نیوزی لینڈ نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ سے چند لمحے قبل ہی سیکیورٹی وجوہات کے باعث دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا تھا کہ جو تجاویز ہمیں موصول ہوئیں اس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس دورے کو جاری رکھنا ممکن نہیں تھا۔ نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز منسوخ ہونے سے پاکستان کو بڑا دھچکا پہنچا تھا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم 18سال کے طویل عرصے کے بعد ون ڈے اور ٹی20 سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کے دورے پر آئی تھی جہاں دورے کے دوران کیویز نے تین ون ڈے اور پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلنی تھی۔
برطانیہ کا دورہ پاکستان منسوخ
نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی دورہ پاکستان سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا ۔ انگلینڈ کی ٹیم کو دو ٹی20 میچوں کی سیریز کے لیے رواں ماہ میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔
انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رواں سال کے اوائل میں ہم نے اکتوبر میں ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان میں دو ٹی20 میچ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی تھی اور اس کے ساتھ ساتھ خواتین ٹیم کے مختصر ٹور کی بھی منظوری دی تھی ۔
گزشتہ چند سالوں میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز، سری لنکا، بنگلہ دیش، زمبابوے، جنوبی افریقہ اور ایک ورلڈ الیون دو طرفہ سیریز کھیلی ہیں ۔ پی ایس ایل میں متعدد غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان میں فرنچائزز کے لیے کھیل چکے ہیں۔

بنوں: پولیس کی بروقت کارروائی ، چوکی پر فتنۃ الخوارج کی حملے کی کوشش ناکام، 3خارجی جہنم واصل
- 3 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
گزشتہ روز بڑے اضافےکے بعد سوناآج اچانک ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
- an hour ago

سرحدی کشیدگی کے باعث طورخم بارڈر ساتویں روز بھی بند، دو طرفہ تجارت معطل، اشیاء خراب ہونے لگیں
- 3 hours ago

سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، حکومت نے ایک ساتھ 3 چھٹیوں کا اعلان کر دیا
- 12 minutes ago

حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے کئی اضلاع میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ
- 4 hours ago

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم محمد عثمان کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا
- 3 hours ago
اسلام آبادسمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
- 2 hours ago

سانحہ کار ساز کو 18 برس بیت گئے ، المناک واقعے کے زخم آج بھی تازہ
- 2 hours ago

صہیونی فورسز نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑا دیں،فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد شہید
- 5 hours ago

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات،علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال
- 2 hours ago

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بناد یا، 4 خارجی جہنم واصل
- an hour ago

سہ ملکی سیریز میں افغانستان کے شرکت نہ کرنے پر بی سی بی کا ردعمل سامنے آ گیا
- 5 hours ago