Advertisement

شاداب خان نے شاہنواز دھانی کو ٹیم کا وزیر خارجہ قرار دے دیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ونائب کپتان شاداب خان نے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کو ٹیم کا وزیر خارجہ قرار دے دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Nov 23rd 2021, 6:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاداب خان نے شاہنواز دھانی کو ٹیم کا وزیر خارجہ قرار دے دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شاداب خان نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا ہےکہ بنگلا دیش اور تمام مداحوں کا بہترین میزبان بننے کا شکریہ جنہوں نے ہمیں گھر جیسا محسوس کروایا۔

شاداب خان نے لکھا کہ یہ شاندار تجربہ رہا جب کہ اس دوران شاداب نے فاسٹ باؤلرشاہنوازدھانی کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم کے وزیر خارجہ کو ڈیبیو کیلئے مبارک ہو۔

دھانی نے شاداب کی ٹوئٹ پر شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی سوال کیا کہ یہ وزیر خارجہ والا کیا سین ہے؟

جواب میں شاداب نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ نے ہر جگہ ہماری ٹیم کی نمائندگی کی ہے اور بین الاقوامی کرکٹرز اور ٹیموں کے ساتھ اسپورٹس مین اسپرٹ دِکھایا ہے تو آپ ہمارے دلوں کے وزیرِ خارجہ ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران شاہنواز دھانی کی کئی تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس میں وہ بین الاقوامی کرکٹرز کے ساتھ ملاقات کرتے اور بات چیت میں مصروف دکھائی دیے۔

 

Advertisement
Advertisement