دبئی: وزیر اعظم عمران خان کو1992کا ورلڈ کپ جیتنے اور کھیل کے شعبے میں خدمات کے اعتراف کے طورپردبئی کا انٹرنیشنل اسپورٹس پرسینلیٹی ایوارڈ دیا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو کھیلوں کے شعبے میں خدمات کے اعتراف اورورلڈ کپ جیتنے پر ایوارڈ دیا جارہا ہے،ایوارڈ دینے کا اعلان گزشتہ روز دبئی میں کیا گیا۔
یاد رہے کہ عمران خان کا شمار دنیا کرکٹ کے عظیم ترین کپتانوں اور آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے۔
عمران خان نے تین جون 1971 کو انگلینڈ میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا جب کہ اکتیس اگست 1974 کو کیرئر کا پہلا ون ڈے کھیلا۔
عمران خان نے 88 ٹیسٹ میچز میں 3807 رنز بنائے جن میں 6 سنچریاں، 18 ففٹیز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اپنی تباہ کن بولنگ سے انہوں 362 بلے بازوں کا شکار کیا۔
پاکستان کے وزیراعظم نے 175 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 3709 رنز بنائے جن میں ایک سنچری اور 19 نصف سنچریاں شامل ہیں،انہوں نے 182 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
کرکٹ کیرئر میں بہترین بولر اور آل راؤنڈر کے بعد 1992 کا ورلڈکپ جیتنے والے کامیاب ترین کپتان بنے، فاتح عالم بننے پر اکیس سالہ کرکٹ سفر ختم کیا۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago





