آلودگی سے بچنے کیلئے پائیدار ماحولیاتی تحفظ منصوبہ وقت کی اہم ضرورت ہے: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آلودگی کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے پائیدار ماحولیاتی تحفظ منصوبہ وقت کی اہم ضرورت ہے، انہوں نے بڑے شہروں کوآلودگی سےمحفوظ رکھنے کیلئے متعلقہ محکموں کو حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کردی ۔


تفصیلات کے مطابق ملک میں آلودگی سے متعلق مسائل پر اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پائیدار ماحول کے تحفظ کا منصوبہ وقت کا تقاضا ہے تاکہ خصوصاً بڑے شہروں کو آلودگی سے روکاجاسکے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری توجہ وسیع پیمانے پر شجرکاری کے ذریعے شہروں کے سرسبز علاقوں میں اضافہ کرنے پر مرکوز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے منشور کی روشنی میں سبزوشاداب اور آلودگی سے پاک پاکستان ہماری اولین ترجیح ہے اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلقہ مسائل سے نمٹنے کےلئے طویل المعیاد اقدامات کرنے ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ایک حکمت علمی تشکیل دیں تاکہ بڑے شہروں کو آلودگی سے بچانے کےلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
.jpg&w=3840&q=75)
سوشل میڈیا کا ایک گھنٹہ استعمال بچوں کی تعلیمی قابلیت متاثر کر سکتا ہے، تحقیق
- 12 گھنٹے قبل

ملالہ یوسفزئی کا انکشاف: ویڈ نشے کے استعمال سے طالبان حملہ یاد آگیا
- 13 گھنٹے قبل
ملک بھر میں بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی
- 13 گھنٹے قبل

ڈھاکا: گارمنٹ فیکٹری اور کیمیکل گودام میں آتشزدگی ، 16 افراد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

فیفا غزہ میں فٹبال سہولیات کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کرے گا، صدر جیانی انفنتینو
- 13 گھنٹے قبل

افغان قیادت مسائل کا پُرامن حل چاہتی ہے، جنگ نہیں: مولانا فضل الرحمٰن
- 16 گھنٹے قبل

سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں کا مثبت رویہ
- 13 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی احتجاج پر جعلی خبریں پھیلانے والوں کی فہرستیں تیار، حکومت کا کریک ڈاؤن شروع
- 16 گھنٹے قبل

غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا، جنگ بندی کے باوجود امداد پر پابندی برقرار
- 13 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی کی کابینہ پر مشاورت، نئے اور پرانے چہروں کی واپسی متوقع
- 12 گھنٹے قبل

گورنر خیبرپختونخوا نے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے پر آمادگی ظاہر کر دی
- 17 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی رہنما سعد رضوی کے گھر سے 14 کروڑ سے زائد کی رقم اور زیورات برآمد
- 12 گھنٹے قبل