لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کرکٹ ایک کھیل ہےجہاں اچھے اور برے دن آتے رہتے ہیں، مگر ہم اپنی محنت جاری رکھیں گے۔


تفصیلات کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹٰی سیریز میں توقعات کے مطابق بیٹنگ نہیں کرسکا۔
ان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کے خلاف تینوں میچز میں ڈھاکا کے کراؤڈ نے بھرپور اسپورٹ کیا۔ انہوں کہا کہ کورونا کے دنوں میں ہم نے اسٹیڈیم میں کراؤڈ کو بہت مس کیا ہے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سال میں 17 ٹی ٹونٹی میچز میں کامیابیوں پر بہت خوشی ہے،یہ سب ٹیم کی محنت کا ثمر ہے۔
قومی کپتان کا کہنا تھا کہ جیت کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ پہلے اپنی خامیوں کی نشاندہی کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فیلڈنگ اور لوئر مڈل آرڈر میں بہتری کی ضرورت تھی،گزشتہ چند ماہ میں ہماری فیلڈنگ بہت بہتر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ لوئر مڈل آرڈر میں بھی میچ فنش کرنے کی عادت آرہی ہے،بحیثیت کپتان اپنے کھلاڑیوں کو صرف ان کا رول کلیئر بتاتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خوشدل شاہ، فخر زمان اور محمد نواز نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کوشش کریں گے ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل





