جی این این سوشل

تفریح

نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی طلاق ، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

نک جونس کی پوسٹ پر پریانکا چوپڑا نے کمنٹ کر کے شوہر سے محبت کا اظہار کیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

Priyanka Chopra and Nick Jonas
Priyanka Chopra and Nick Jonas

گزشتہ کئی دنوں سے پریانکا چوپڑا اور نک جونس میں طلاق  کے حوالے سے افواہیں زیر گردش ہیں۔پریانکا چوپڑانے  انسٹا گرام پر اپنے نام کیساتھ نک جونس کانام ہٹایا تو یہ افواہیں پھیلنا شروع ہوگئیں کہ شاید پریانکا اور نک جونس میں اختلافات بڑھ گئے ہیں اور دونوں نےعلیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔مگر پریانکا چوپڑا کی والدہ نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دونوں خوش ہیں اور طلاق کی افواہیں غلط ہیں۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس تک بھی یہ افواہیں پہنچی تو انہوں نے اس کو بہت لائٹ لیا ۔۔سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر نک جونس کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں ورک آؤٹ  کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Nick Jonas (@nickjonas)

 نک جونس نے اپنی ورزش کی  ویڈیو پوسٹ میں کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ آئیے پیر کی موٹی ویشن حاصل کریں ۔بعد ازاں نک جونس کی پوسٹ پر پریانکا چوپڑا نے بھی کمنٹ کیا اور شوہر سے محبت کا اظہار کیا۔

 پریانکا چوپڑا نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ '' ساری زندگی اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں اور انہی کی بانہوں میں مرنا چاہتی ہوں۔

پاکستان

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا

ایران کے دفتر خارجہ کی عہدیدار ڈاکٹر معصومہ ایرانی نے عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اسلامی اقوام کے اتحاد اور مسلم ممالک کی یکجہتی پر یقین رکھتے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم شاعر اور فلسفی نے امت مسلمہ کو سوچ اور امید کی نئی جہت دی۔ یہ بات انہوں نے یہاں علامہ اقبال کونسل کے زیر اہتمام علامہ محمد اقبال کی یاد میں ’’بیادِ اقبال‘‘ کے عنوان سے منعقدہ خصوصی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے علامہ اقبال کونسل کے چیئرمین علامہ ذوالفقار احمد چیمہ کی سرپرستی میں اقبال کے فلسفے، زندگی اور خدمات کو فروغ دینے کے لیے اس اہم تقریب کے انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوم امید کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی جس کا درس اقبال نے بھی اپنی شاعری اور دیگر ادبی تصانیف میں دیا۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور اسلامی تہذیب کے احیاء پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کے عظیم مستقبل کے لیے پرامید ہونے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے ملک میں معاشی طاقت بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔ اسحاق ڈار نے اقبال کی تعلیمات کو اجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مسلسل جدوجہد کریں، علم حاصل کریں اور تحقیق پر توجہ دیں۔ پاکستان میں ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی نے بھی خطاب کیا اور علامہ محمد اقبال کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے پاکستان کا تصور ایک علیحدہ وطن کے طور پر پیش کیا۔

ایران کے دفتر خارجہ کی عہدیدار ڈاکٹر معصومہ ایرانی نے عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اسلامی اقوام کے اتحاد اور مسلم ممالک کی یکجہتی پر یقین رکھتے تھے۔ تاجکستان کے سفارت کار امام علی شفائی نے بھی علامہ محمد اقبال کی زندگی اور خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک بار پھر سنگین صورتحال

چاغی میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال، کئ مکان گر گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک بار پھر سنگین صورتحال

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک بار پھر سنگین صورتحال، چاغی میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال، کئ مکان گر گئے۔

بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، سیلابی ریلے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوگئی۔

نوشکی، چاغی، تفتان میں حالیہ بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا۔ تفتان چاغی میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ گزشتہ رات گئے ہونے والی بارش سے تفتان نوشکی چاغی سمیت دیگر 22اضلاع کے نشیبی علاقے زیر آب آگئےْ

نوشکی میں جھیل زنگی ناوڑ کے بند میں شگاف پڑنے سے جھیل کے پانی کا اخراج شروع ہوگیا ہے، جس کی فوری طور پر بھرائی کی ضرورت ہے۔ پانی کے اخراج سے جھیل کا پانی مختلف حصوں میں کم ہونے کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے۔

اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ نوشکی ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت مشہور شگار گاہ کے پانی کی حفاظت کے لیے اقدامات کریں۔ نوشکی کی جھیل زنگی ناوڑ کے حفاظتی بند میں شگاف پڑنے سے نشیبی آبادی کے زیر آباد آنے کا خدشہ ہے۔

بند ٹوٹنے پر نصیر آباد، جبار اور دیگر آبادیوں میں پانی داخل ہو سکتا ہے۔ اُدھر تفتان میں سیلابی ریلے سے ایک شخض کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی، شائقین کی سیلفیاں

ورلڈ کپ کی ٹرافی کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پانچویں ٹی 20 میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں رکھا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی، شائقین کی سیلفیاں

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی
ورلڈ کپ کی ٹرافی کی اسلام آباد کے مختلف مقامات پر رونمائی کی گئی۔ شکرپڑیاں میں ٹرافی کی رو نمائی کی تقریب میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔ٹرافی کی رونمائی تاریخی مقام پاکستان مونومنٹ پر کی گئی۔ پاکستان مونومنٹ پر رکھی گئی ٹرافی کیساتھ شائقین نے خوب تصاویر بنوائیں اور پاکستان کی جیت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بعد ازاں ٹرافی کی رونمائی پارلیمنٹ ہائوس کے ساتھ ڈی چوک میں بھی کی گئی۔ ٹرافی کو ایبٹ آباد بھی لیجایا جائے گا جس کے بعد ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ہیڈ کوارٹر لاہور کے اڑان بھرے گی۔ 
ورلڈ کپ کی ٹرافی کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پانچویں ٹی 20 میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں رکھا جائے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll