جی این این سوشل

کھیل

محمد عامر کورونا سے صحت یاب ، ٹی 10لیگ میں واپسی

فاسٹ بولر محمد عامر نے کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد   ٹی 10 لیگ  میں ٹیم بنگلا ٹائیگرز کو جوائن کرلیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محمد عامر  کورونا سے صحت یاب ، ٹی 10لیگ    میں  واپسی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں واپسی کے لیے تیار ہیں . محمد عامر نے گزشتہ ہفتے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس سال ٹی 10 لیگ میں حصہ نہیں لیں گے ۔

 

تاہم اب وہ کورونا سے مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں جس کے بعدانہوں نے ابو ظبی میں جاری ٹی 10 لیگ میں بنگلا ٹائیگرز  کے کیمپ کو جوائن کرلیا ہے۔

محمد عامر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ ٹی 10 لیگ میں شامل بنگلا ٹائیگرز کی ٹیم میں پریکٹس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے پانچویں سیزن میں شرکت کے بعد محمد عامر سری لنکا جائیں گے۔ وہ لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں گال گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلیں گے۔ 

ابوظہبی ٹی 10

خیال رہے کہ امارات کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں  کھیلا جارہا ہے ۔  یہ ٹورنامنٹ 4 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا ۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 35 میچز کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ میں شامل 6 ٹیموں میں دفاعی چیمپئن ناردرن واریئرز، دکن گلیڈی ایٹرز، دہلی بلز ، بنگلہ ٹائیگرز ، چنائی بریوز اور ٹیم ابوظہبی شامل ہیں۔

ابوظہبی ٹی 10 دنیا کا واحد دس اوور کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جسے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے باضابطہ طور پر منظور کیا اور امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ذریعہ لائسنس یافتہ ہے۔

ٹی 10 کرکٹ

ٹی 10 کرکٹ کا تیز ترین فارمیٹ ہے اور اس کے تمام میچز 10 , 10اوورز پر مشتمل ہوتے ہیں اور اس کا دورانیہ 45 منٹ جبکہ مجموعی طور پر 90 منٹ کا کھیل کھیلا جاتا ہے۔ اس میں ایک رائونڈ رابن ہوتا ہے جس کے بعد سیمی فائنل اور فائنل ہوتا ہے۔ٹورنامنٹ کے پانچویں ایڈیشن میں مراٹھا عربینز، لاہور قلندرز اور پونے ڈیولز کی جگہ دی چنائی بریوز کے نام سے ایک نئی ٹیم شامل کی گئی۔

تجارت

اسمبلی میں گندم کے سرکاری ریٹ پر ہنگامہ آرائی

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کے خلاف کسان باہر آنے ہی والے ہیں اور پھر حکومت ان کو کسی صورتت بھی کنٹرول نہیں کر سکے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسمبلی میں  گندم کے سرکاری  ریٹ پر ہنگامہ آرائی

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گندم کا ریٹ حکومت کی جانب سے 3900 روپے فی من مقرر کیا گیا جبکہ حکومت اس ریٹ پر کسان سے گندم خرید ہی نہیں رہی ان کے درمیان حکومت نے ایک مافیا پال رکھا ہے جو کسانوں سے کھیل رہا ہے اور کم قیمت میں ان سے گندم خریدی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے کوئی پیکج نہیں ہے ۔ 

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کے خلاف کسان باہر آنے ہی والے ہیں اور پھر حکومت ان کو کسی صورتت بھی کنٹرول نہیں کر سکے گی ۔

انہوں نے کہا کہ غریب کسان کو ہر صورت گندم پر سبسڈی دی جائے اور کسانوں کو اس پیکج پر ریلیف دیا جائے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قانونی معاملات میں کسی کی مداخلت قبو ل نہیں کریں گے ، چیف جسٹس

 چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ  مداخلت کے جو واقعات اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں نے رپورٹ کیے وہ  میرے چیف جسٹس بننے سے پہلے کے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قانونی معاملات میں کسی کی مداخلت قبو ل نہیں کریں گے ،  چیف جسٹس

کراچی : چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کاکہنا ہے کہ عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں۔
کراچی میں سندھ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کا کہنا ہے کہ وہ جب سے چیف جسٹس پاکستان بنے ہیں،کسی بھی ہائی کورٹ کےکسی بھی جج کی جانب سے مداخلت کی شکایت نہیں ملی، اگر کوئی مداخلت ہوئی بھی ہے تو انہیں رپورٹ نہیں کیا گیا۔
 چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ  مداخلت کے جو واقعات اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں نے رپورٹ کیے وہ  میرے چیف جسٹس بننے سے پہلے کے ہیں۔
قاضی فائز عیسیٰ کاکہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا شکر گزار ہوں، سندھ بلوچستان پہلے ایک ہی ہائی کورٹ ہوا کرتی تھی، یہ میرا اس بار روم کا پہلا وزٹ ہے، میں جب اپنے والد صاحب کے ساتھ آتا تھا یہ بار روم نہیں ہوتا تھا، سندھ ہائی کورٹ سے میری یادیں وابستہ ہیں جوکہ تاریخی عمارت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پاک فوج کی جانب سے مالم جبہ میں گرین پاکستان مہم

مالم جبہ میں جاری گرین پاکستان مہم میں پاک فوج، محکمہ جنگلات خیبرپختونخواہ، ضلعی انتظامیہ، علاقہ کی عوام اور بڑی تعداد میں طلبا حصہ لے رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج کی جانب سے  مالم جبہ میں گرین پاکستان مہم

مالم جبہ : مالم جبہ میں پاک فوج کی جانب سے گرین پاکستان مہم کے تحت اقدامات مہم کے دوران مالم جبہ میں 20 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ مہم کا مقصد علاقہ کی قدرتی خوبصورتی کی حفاظت اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

مالم جبہ میں جاری گرین پاکستان مہم میں پاک فوج، محکمہ جنگلات خیبرپختونخواہ، ضلعی انتظامیہ، علاقہ کی عوام اور بڑی تعداد میں طلبا حصہ لے رہے ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے گرین پاکستان مہم کے تحت باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئ، دیر اور چترال میں مارچ اور اپریل میں بڑی تعداد میں پودے لگائے جا چکے ہیں۔ عوام بھی گرین پاکستان مہم کے انعقاد پر پاک فوج کو سراہتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll