جی این این سوشل

پاکستان

بلوچستان : دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 جوان شہید

راولپنڈی : دہشت گردوں کے ایک گروپ نے بلوچستان کے علاقے تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلوچستان : دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 جوان شہید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیک پوسٹ دہشت گردوں کو آباد علاقوں میں جانے سے روکنے کے لیے قائم کی گئی تھی ۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے تمام دستیاب ہتھیاروں کے ساتھ دہشت گردوں کے حملے کا جواب دیا اور انہیں بھاری نقصان پہنچایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان سپاہی نصیب اللہ اور سپاہی انشا اللہ شہید ہوگئے۔

 

ٹیکنالوجی

آئی کیوب قمر کی کامیاب لانچنگ، پاکستان ایک اور سیٹلائٹ بھیجے گا

MM-1 نامی نیا سیٹلائٹ30مئی کو خلا میں بھیجا جائے گا جو جدید مواصلاتی نظام کی ترقی کی قیادت کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی کیوب قمر کی کامیاب لانچنگ، پاکستان ایک اور سیٹلائٹ بھیجے گا

آئی کیوب قمر کی کامیاب لانچنگ کے بعد پاکستان نے ایک اور سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 MM-1  نامی نیا سیٹلائٹ30مئی کو خلا میں بھیجا جائے گا جو جدید مواصلاتی نظام کی ترقی کی قیادت کرے گا۔یہ نیا سیٹلائٹ ٹیلی کام سیکٹر کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 5G اور انٹرنیٹ کی بہتر دستیابی کو بھی یقینی بنائے گا۔

اس سیٹلائٹ کو سپارکو اور نیشنل اسپیس ایجنسی کے ذریعے خلا میں بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمر نے چاند کے مدار سے پہلی تصویر کامیابی سے بھیجی تھی، آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد تین چکر لگائے تھے۔

سپارکو کے ترجمان نے کہا کہ یہ مشن چاند کے مدار میں پہنچنے کے بعد پانچ سے چھ دن تک تجرباتی مرحلے میں رہے گا۔

پاکستان کا سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب قمر‘ تین سے چھ ماہ تک چاند کے گرد چکر لگائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ گاڑیوں اور پارک لین ریفرنسز:صدر مملکت آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا

احتساب عدالت نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف کارروائی روک دی، تحریری فیصلہ جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ گاڑیوں اور پارک لین ریفرنسز:صدر مملکت آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا

احتساب عدالت اسلام آباد میں پارک لین اور توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں صدر مملکت آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا۔

 عدالت نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف کارروائی روک دی۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر مملکت آصف زرداری کی نیب کیسز میں صدارتی استثنیٰ کی درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جب تک آصف علی زرداری صدر مملکت ہیں، ان کے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی۔آصف علی زرداری کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت درخواست دائر کی گئی، درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آصف زرداری جب تک صدر مملکت ہیں کیسز کی کرمنل کارروائی جاری نہیں رہ سکتی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے ان درخواستوں پر کوئی بھی اعتراض نہیں کیا گیا اور نہ ہی مخالفت کی گئی، آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف کوئی کیس نہیں ہوسکتا اور نہ  کوئی کارروائی جاری رہ سکتی ہے۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی کیسز سے صدارتی استثنیٰ حاصل کرنے کی درخواستیں منظورلیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور سعودی عرب امن اور خوشحالی میں شراکت دار ہیں، وزیراعظم

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مملکت کو عالمی سطح پر ایک رول ماڈل میں تبدیل کر دیا ہے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور سعودی عرب امن اور خوشحالی میں شراکت دار ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب امن اور خوشحالی میں شراکت دار ہیں۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مملکت کو عالمی سطح پر ایک رول ماڈل میں تبدیل کر دیا ہے۔

سعودی ٹی وی چینلز انٹرویو دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ گذشتہ آٹھ برسوں میں سعودی ولی عہد نے مثالی کامیابیاں حاصل کیں جو ان کی مدبرانہ فراست و مثالی قیادت کے سبب ہی ممکن ہو سکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد پاکستان سے تعلقات میں انتہائی مخلص ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے کئی دہائیوں پر محیط تعلقات کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، پاکستان اور سعودی عرب امن اور خوشحالی میں شراکت دار ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کا کوئی بھی وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کا آغاز سعودی عرب سے کرتا ہے۔ اس طرح یہ ایک روایت رہی ہے اور یہ روایت جاری رہے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹیز کے درمیان رابطہ تاریخی موقع تھا، یہ رابطے دونوں ممالک کی ترقی کیلئے ہیں، ہم نے ان شعبوں کی نشاندہی کی جہاں مشترکہ کام کرسکتے ہیں، اب ہمارے پاس آگے بڑھنے کیلئے ایک واضح راستہ موجود ہے، شمسی توانائی پر سرمایہ کاری سے متعلق پاکستانی وفد ریاض میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں بھی ولی عہد کی بےپناہ کامیابیاں ہیں، ہم آئی ٹی میں سعودی تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ورلڈ اکنامک فورم اجلاس کے دوران سعودی حکام سے بات چیت ہوئی، جس میں ہم نے طے کیا تمام شعبوں میں تعاون کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll