جی این این سوشل

علاقائی

بلدیاتی انتخابات بارے پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ

لاہور : بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے  پنجاب حکومت  کی جانب سے اہم فیصلہ کرلیا گیا ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلدیاتی انتخابات بارے پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق  پنجاب میں  نچلی سطح پر بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہوں گے ، اوپر کی سطح پر میئر اورضلع کونسل کے انتخابات  جماعتی بنیادوں پر براہ راست ہوں گے

۔ اس سے قبل پہلے نچلی سطح پر بھی جماعتی بنیادوں پرانتخابات کااعلان کیا گیا تھا ۔ 

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق نیبر ہڈ کونسل اور ویلیج کونسل کے انتخابات غیر جماعتی ہوں گے ، پنجاب کابینہ نے نچلی سطح پر غیر جماعتی بنیادوں پرانتخابات کی منظوری دی ہے ۔ 

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ  کے پی حکومت  نچلی سطح پر انتخابات بارے سپریم کورٹ اپیل میں  گئی ہے ، اگر عدالت جماعتی بنیادوں پرانتخابات کا حکم دے گی تو ہم بھی  اس پر عمل کریں گے ۔ ترجمان  کے مطابق  میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کے انتخابات جماعتی بنیاد پر ،براہ راست ہوں گے، اوپر کی سطح پر جماعتی اورنچلی سطح پر غیر جماعتی انتخابات ہوں گے ۔

پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی زیرقیادت مخلوط حکومت نے برسراقتدار آنے کے فوراً بعد مئی 2019 میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت بنائے گئے بلدیاتی اداروں کو تحلیل کر دیا تھا۔

پی ٹی آئی حکومت نے پی ایل جی اے 2019 کا اعلان کرکے پی ایل جی اے 2013 کو ختم کردیا تھا اور وزیراعلیٰ نے 4 مئی 2019 کو فوری طور پر ایل جی ایڈمنسٹریٹرز کا تقرر کیا تھا۔

منتظمین نے ان اختیارات کا استعمال 29 ماہ سے زیادہ جاری رکھا جس میں وہ 7 ماہ بھی شامل ہیں جب سپریم کورٹ نے 25 مارچ کو پی ایل جی اے 2019 کے سیکشن 3 کو آئین کے خلاف ایک مختصر حکم جاری کیا تھا۔

خیال رہے کہ حکومت آئندہ برس کی پہلی سہ ماہی میں صوبے میں بلدیاتی حکومت کے انتخابات کرائے گی۔ پنجاب میں مقامی حکومتوں کی 5 سالہ مدت 31 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔

علاقائی

پبلک ٹرانسپورٹرز کے کرایوں میں کمی کا اعلان

کرایوں میں کمی روٹس کے حساب سے کی گئی ہے، چیئرمین آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پبلک ٹرانسپورٹرز کے کرایوں میں کمی کا اعلان

لاہور پبلک ٹرانسپورٹرز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔کرایوں میں 3 سے 5 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

لاہور میں کرایوں میں کمی کا فیصلہ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے چیئرمین حاجی اکرم ذکی کی زیرِصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

چیئرمین آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے بتایا کہ کرایوں میں کمی روٹس کے حساب سے کی گئی ہے، لاہور سے فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی روٹس پر 10 روپے جبکہ لاہور سے کراچی اور کوئٹہ سمیت دیگر لمبے روٹس پر 50 روپے فی مسافر یکطرفہ کرایہ کم کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ پر اسرائیلی فوجی کنٹرول سے اتفاق نہیں کروں گا: اسرائیلی وزیر دفاع

غزہ میں اسرائیلی سکیورٹی کی موجودگی اسرائیلی جانوں کے غیر ضروری نقصان کا باعث بنے گی، یوو گیلنٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ پر اسرائیلی فوجی کنٹرول سے اتفاق نہیں کروں گا: اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے اور حماس کے خاتمے کے بعد غزہ میں اسرائیلی فوجی حکمرانی سے اتفاق نہیں کرتے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گیلنٹ نے ایک پریس کانفرنس میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ حماس کی شکست کے بعد اسرائیل کے غزہ پر کنٹرول نہ کرنے کا اعلان کریں۔

گیلنٹ نے مزید کہا کہ جنگ کے بعد غزہ میں اسرائیلی سکیورٹی کی موجودگی اسرائیلی جانوں کے غیر ضروری نقصان کا باعث بنے گی۔  انہوں نے حماس کی متبادل گورننگ باڈی تشکیل دینے کی درخواست کی تھی لیکن انہیں ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔

 گیلنٹ نے کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا کہ جلد ہی ہم سے یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہا جائے گا کہ اسرائیلیوں کو شمال میں اپنے گھروں کو معاہدے کے ذریعہ واپس جانا چاہیے یا ان کی واپسی فوجی کارروائی کے ذریعہ ہونا چاہیے۔

رفح میں فوجی آپریشن کے حوالے سے اسرائیل اور امریکہ کے درمیان تنازع کے بارے میں گیلنٹ نے کہا کہ ہم اس تنازع کو انٹرویوز اور بیانات کے ذریعہ نہیں بلکہ بند کمروں میں حل کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ی بات بھی قابل غور ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کے انتظام کے حوالے سے ناقص منصوبہ بندی کی روشنی میں نیتن یاہو اور فوج کے درمیان تناؤ کی کیفیت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں، وزیر اعظم

کھلاڑیوں کو محکموں میں دوبارہ شامل کرنے کی پالیسی پر ایک ہفتے میں عملدرآمد کیاجائے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں، وزیر اعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ہاکی کاکھیل دوبارہ عروج حاصل کرے گا،ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے، کھلاڑیوں کو محکموں میں دوبارہ شامل کرنے کی پالیسی پر ایک ہفتے میں عملدرآمد کیاجائے۔

وزیراعظم ہائوس میں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے والی قومی ہاکی ٹیم کے اعزازمیں تقریب سے خطاب کرتےہوئے شہباز شریف نے کہاکہ آج آپ کے سامنے مہمان خصوصی بن کر نہیں بلکہ آپ نے پاکستان کے نام کو ہاکی میدان میں بلند کرنے کے لئے دنیاکے سامنے جو شاندار کارکردگی پیش کی ہے اسے سراہنے کے لئے موجود ہوں۔ آج کی تقریب کے مہمان خصوصی قومی ہاکی ٹیم کے کپتان ، کھلاڑی ، فیڈریشن کے عہدیدار اور اولمپکس گیمزمیں حصہ لینے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتےہیں۔پوری قوم اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہماری ہاکی ٹیم ہاری نہیں جیتی ہے ۔ پچھلے ڈیڑھ دو عشروں میں پاکستان میں ہاکی کا کھیل انحطاط کا شکار رہا ۔ سمجھ نہیں آتی تھی کہ کب وہ دن آئے گا جب پاکستان کے عوام آپ کی کارکردگی دیکھ کر صلاح الدین ، اختر رسول اور دوسرے مایہ نازکھلاڑیوں کو یاد کریں گے۔ ان عظیم کھلاڑیوں اور ہیروز نے پوری دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ ہاکی کاکھیل دوبارہ عروج حاصل کرے گا۔میری خواہش ہے کہ ہاکی کے کھلاڑیوں کی کارکردگی ایسی ہو کہ ماضی کےہیروز آپ میں دکھائی دیں۔ ہاکی ٹیم کی مربوط کاوش آج رنگ لائی ہے، ہار جیت کھیلا کا حصہ ہے لیکن جس طریقے سے آپ نے مقابلہ کیا ہے وہ مستقبل میں جیت کی نوید ہے۔ شاندار کارکردگی پر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں ، ان کے والدین ، کوچز اور منتظمین کو مبارکباد اور سلام پیش کرتاہوں۔ہاکی کے فروغ اور بحالی کے لئے وفاقی حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔ہاکی کےکھیل کی بہتری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اس سلسلہ میں فیڈریشن اور دیگر فریقین کے ساتھ مل کر اقدامات کئے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان مشکل حالات میں ہم نے ملکی معیشت کو بہتری کی طرف گامزن کیا۔ اس وقت ہم نے کرکٹ، ہاکی اور دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کو محکموں میں شامل کرنے کی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔ اب اس کو یقینی بنایا جائےگاکہ ہمارے ممتازکھلاڑیوں کو اداروں میں ملازمت کے مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ کھیل کے میدان میں پوری طرح اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں اور انہیں وسائل کی کمی کاسامنا نہ ہو۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر اس پالیسی کااجرااور عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں، ایتھلیٹ ارشد ندیم اور پیرس اولمپکس کے لئےکوالیفائی کرنے والے رایفل شوٹنگ ٹیم میں چیک تقسیم کئے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll