ڈی ایچ اے ملتان اور ڈیلٹا سنٹاری ڈویلپمنٹس کے مابین عالمی معیار کا منصوبہ "ڈاؤن ٹاؤن رومینزا" تعمیر کرنے کا معاہدہ طے
ملتان : ڈی ایچ اے ملتان اور ڈیلٹا سنٹاری ڈویلپمنٹس کے مابین عالمی معیار کا منصوبہ "ڈاؤن ٹاؤن رومینزا" تعمیر کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔


تفصیلات کے مطابق ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی ملتان اور ڈیلٹا سنٹاری ڈویلپمنٹس پرائیوٹ لمیٹڈ کے درمیان ڈی ایچ اے رومینزا گالف کلب میں دس ایکڑ رقبے پر ڈاؤن ٹاؤن رومینزا کے نام سے عالمی معیار کا منصوبہ تعمیر کرنے کا معاہدہ باقاعدہ طور پر طے پا گیا ہے۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے ملتان، ڈی ایچ اے ملتان کی مینجمنٹ اور ڈیلٹا سنٹاری ڈویلپمنٹس کے سی ای او طارق سعادت نے شرکت کی۔ جبکہ پاکستان کا سب سے بڑا رئیل اسٹیٹ ادارہ زمین ڈاٹ کام بطور سیلز اینڈ مارکیٹنگ پارٹنر شامل ہے۔
معاہدے کےتحت ڈی ایچ اے ملتان میں پاکستان کا سب سے پہلا فائیو سٹار ہوٹل چین ، لگژری اپارٹمنٹس ، ڈیزائنر آفسز، بین الاقوامی برانڈز پر مشتمل شاپنگ مال،تھیم پارک، دلکش واٹر فرنٹ پرامینیڈاور پنجاب کی سب سے بلند عمارت(سکائی سکریپر) تعمیر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اس منصوبے میں پاکستا ن کا پہلا عالمی معیار کاریزارٹ بھی شامل ہو گا۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیلٹا سنٹاری ڈویلپمنٹس کے سی ای او طارق سعادت نے کہا کہ اس وقت جنوبی پنجاب کی آبادی 50 ملین سے تجاوز کر چکی ہے جو کہ اٹلی اور سپین کی کل آبادی کے برابر ہے۔ ایسے حالات میں یہ منصوبہ ملتان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس شاندار میگا منصوبے میں ملکی و بین الاقوامی معروف برانڈز بھی ملتان کا رخ کر رہے ہیں جو کہ بلا شبہ جنوبی پنجاب سمیت پاکستان کے منظر نامے کو بدل کر رکھ دے گا۔یہ منصوبہ عالمی شہرت یافتہ ورلڈ کلاس گالفر ،نک فالڈو کے ڈیزائن کردہ 18 ہو ل رومینرا گالف کورس کی شاندار لوکیشن پر تعمیر ہوگا۔ جبکہ اس کی تعمیر اور تکمیل ڈیلٹا سنٹاری ڈویلپمنٹس کی جانب سے کی جائے گی۔ منصوبے میں بین الاقوامی سیاحوں اور رہائشیوں کو سرسبز و شادات ہریالی اور جھیلوں کے دلکش مناظر بھی دیکھنے کو ملیں گے۔
وزیراعظم کی رمضان کے لئے مفید پیکیج تیارکرنے کی ہدایت
- 5 گھنٹے قبل
معروف فلمی اداکار سلطان راہی کی 30ویں برسی
- 5 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175، آٹھویں 185 کروڑ روپے میں فروخت ،ٹیموں کے نام کیا ہونگے؟
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع
- 5 گھنٹے قبل
لالی وڈ کے سلطان کہلائے جانے والے سلطان راہی کو دنیا سے رخصت ہوئے 30 برس بیت گئے
- ایک دن قبل
ایشز میں بدترین شکست کے بعد کیون پیٹرسن کا کڑا مؤقف، انگلینڈ ٹیم میں 6 تبدیلیوں کا مطالبہ
- 5 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش اور ترکیہ کے ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ،او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا خیرمقدم
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

علیحدگی پسند گروہ ایس ٹی سی کے سربراہ صومالی لینڈ کے راستے یمن سے فرار ہوگئے، سعودی اتحاد کا دعویٰ
- ایک دن قبل
کویت: منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 2 بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنا دی گئی
- 4 گھنٹے قبل

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف
- ایک دن قبل


.jpg&w=3840&q=75)








