Advertisement

" ہم پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ سیریز کی میزبانی کیلئے تیار ہیں" تیسرے ملک سے بڑی آفر آگئی

سیاسی معاملات کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان 2013ء سے کوئی سیریز نہیں ہوئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر نومبر 25 2021، 7:34 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
" ہم پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ سیریز کی میزبانی کیلئے تیار ہیں" تیسرے ملک سے بڑی آفر آگئی

دبئی : دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے کئی دنوں بعد  دبئی کرکٹ کونسل کے چیئرمین عبدالرحمان فلک ناز نے پاکستان اور انڈیا کی سیریز کی میزبانی کی پیشکش کردی ۔

حالیہ دنوں میں ہونیوالا ٹی 20 ورلڈکپ جو آسٹریلیا نے جیتا، متحدہ عرب امارات کے تین مقامات شارجہ، دبئی اور ابوظہبی میں ہوا تھا جبکہ کچھ ابتدائی میچز عمان میں بھی ہوئے تھے ۔ خلیج ٹائمز کے مطابق فلک ناز کا کہنا تھاکہ " پاکستان اور بھارت کے میچز یہاں ہونا سب سے بہتر ہوگا، سالوں سے جب بھی شارجہ میں پاکستان اور بھارت کے میچز یہاں ہورہے ہیں، یہ ایک جنگ کی طرح ہوتے ہیں، لیکن ایک اچھی جنگ ، یہ کھیلوں کی جنگ ہے اور یہ مزید ار ہے .

یادرہے کہ سیاسی معاملات کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان 2013ء سے کوئی سیریز نہیں ہوئی ، آخری بار گرین شرٹس نے تین ٹی 20 میچز اور دو ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement