لاہور : صوبہ پنجاب کے عوا م کیلئے خوشخبری آگئی ، پنجاب پولیو سے آزاد ہوگیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت کے حکام نے بریفنگ دی ، وزیراعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس حوالے سے کہا کہ صوبے کا پولیو فری ہونا حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی ہے ، لاہور سمیت دیگر شہروں میں سیوریج واٹر کے نمونے پولیو فری نکلے ہیں ، اللہ تعالی کے فضل و کرم اور ٹیم ورک کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پولیو فری ہونے پر اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہیں، پنجاب کو پولیو فری بنانے پرمحکمہ صحت اور انسداد پولیو ٹیمیں تحسین کی مستحق ہیں ۔ صوبے کے پولیو فری ہونے کے باوجود پولیو ویکسینیشن مہم تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔
عثمان بزدار نے کہاکہ 5سال سے کم عمر کے بچوں کو شیڈول کے مطابق اینٹی پولیو ویکسین پلائی جائے گی ، صوبہ بھر میں خسرہ او رروبیلا کے ساتھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی نئی نسل کو اس موذی مرض سے بچانا ہے، بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے ویکسینیشن کا تسلسل ضروری ہے۔

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 15 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 16 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 15 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 16 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 16 گھنٹے قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 16 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 14 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 14 گھنٹے قبل