جی این این سوشل

کھیل

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر

پریس کانفرنس کے دوران ٹم پین آبدیدہ ہوگئے اور انہوں نے مداحوں سے معافی بھی مانگی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

میلبرن :آسٹریلیا نے پیٹ کمنز کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا ہے۔

پیٹ کمنز کو ٹم پین کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ پیٹ کمنز 1956 کے بعد آسٹریلیا کے کپتان بننے والے پہلے فاسٹ بالر ہیں۔ پیٹ کمنز آسٹریلیا ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان بھی رہ چکے ہیں۔

جبکہ  پیٹ کمنزکے ساتھ اسٹیو سمتھ کو نائب کپتان کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے کرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ کرنے کے بعد  تسمانیہ کی جانب سے ڈومیسٹک میچ کھیلنے سے بھی کار کردیا، ٹم پین نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں ابھی کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکتا۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے آسٹریلوی ٹیسٹ  کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نازیبا میسج اسکینڈل پر مستعفی ہوگئے تھے ۔ ٹم پین نے اسٹیون اسمتھ کے بال ٹمپرنگ اسکینڈل کے بعد کپتانی کا عہدہ سنبھالا تھا۔

م پین نے 2017 کی ایشیز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو  نازیبا ٹیکسٹ میسجز کیے تھے۔ جس کا اعتراف کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں انہوں نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران ٹم پین آبدیدہ ہوگئے اور انہوں نے مداحوں سے معافی بھی مانگی۔ ٹم پین کا کہنا تھا کہ یہ مشکل فیصلہ تھا لیکن میری فیملی اورکرکٹ کیلئے بہترہے۔

پاکستان

کسی شہری کا پاسپورٹ غیر قانونی طور پر بلاک نہ کیا جائے ، پشاور ہائی کورٹ

رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور شاہ کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی شہری کا پاسپورٹ  غیر قانونی  طور پر بلاک نہ کیا جائے ، پشاور ہائی کورٹ

پشاور: ایف آئی اے کے لیگل ڈائریکٹر نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ رکن اسمبلی کا پاسپورٹ ایجنسی کے کہنے پر بلاک کیا گیا۔


رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور شاہ کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی، جہاں وکیل عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار رکن صوبائی اسمبلی ہے اور ان کا پاسپورٹ بلاک کیا گیا ہے ، دوران سماعت لیگل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ایجنسی کے کہنے پر ان کے پاسپورٹ کو بلاک کیا گیا ہے۔

جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ کوئی غیر قانونی طور پر پاسپورٹ بلاک کرنے کا کہے تو بھی آپ پاسپورٹ بلاک کریں گے؟۔ غیر قانونی طور پر کسی کا پاسپورٹ بلاک کیا یا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا تو ایف آئی اے کے خلاف کارروائی کا حکم دیں گے۔

واضح رہے کہ جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ کسی کے بھی غیرقانونی احکامات کو نہ مانیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں 4.120 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

19 اپریل 2024 کوزرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.281 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں  4.120 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لیکر اب تک مجموعی طور پر 4.120 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 30 جون 2023 کو زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.445 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.715 ارب ڈالر تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق 19 اپریل 2024 کوزرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.281 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.981 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.299 ارب ڈالر تھا۔

جاری مالی سال کے آغازسے لیکر اب تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.536 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرمیں 584 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے پولینڈ کی کمپنی سندھ میں کام کر رہی ہے ، پولینڈ سفیر

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا موجودہ حجم 93 کروڑ ڈالر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے  پولینڈ کی کمپنی سندھ میں کام کر رہی ہے ، پولینڈ سفیر

اسلام آباد : پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکیج پیسارسکی  نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں اور ہم ترقیاتی شعبے میں پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا موجودہ حجم 93 کروڑ ڈالر ہے جس کو ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔

واضح رہے کہ پولینڈ کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد دینے کے لئے پولینڈ کی تیل و گیس کمپنی سندھ میں کام کررہی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll