الیکشن کمیشن پنجاب کی درخواست پر محکمہ داخلہ نے حلقہ این اے 133میں ضمنی انتخاب کیلئے رینجرز اور پولیس تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔


تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کورینجرز کی تعیناتی کیلئے درخواست بھجوا ئی گئی تھی، الیکشن کمیشن پنجاب کی درخواست پر محکمہ داخلہ نے حلقہ این اے 133میں ضمنی انتخاب کیلئے رینجرز اور پولیس تعینات کرنے کی منظوری دے دی، الیکشن کمیشن پنجاب کےمطابق 199 پولنگ اسٹیشن حساس قراردیئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نےپولنگ سکیم فائنل کرلی ، ضمنی انتخاب میں امن وامان کی صورتحال کوکنٹرول کرنے کیلئے پولیس اور رینجرز کوپولنگ اسٹیشن پر تعینات کیاجائے گا جبکہ پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے ۔
این اے 133میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4لاکھ 40ہزار 485،ان میں مرد ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 33ہزار558، خواتین ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 6ہزار 927ہے ۔پولنگ اسٹیشن کی مجموعی تعداد 254ہے جن میں سے 100مردوں اور 100خواتین کی ہے،54پولنگ اسٹیشن خواتین اور مردوں کے مشترکہ ہیں ۔

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 28 منٹ قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 41 منٹ قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 8 منٹ قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 24 منٹ قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 33 منٹ قبل








