جی این این سوشل

علاقائی

سینیٹر سرفراز بگٹی کا بی اے پی کے ڈویژنل آرگنائزر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

کوئٹہ : سینیٹر سرفراز بگٹی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ڈویژنل آرگنائزر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سینیٹر سرفراز بگٹی کا بی اے پی کے ڈویژنل آرگنائزر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ عہدے سے استعفی اپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے دے رہا ہوں،  پارٹی کو جس بناء پر بنایا گیا تھا وہ مقصد پورا نہیں ہوا،  پارٹی کی مجموعی کارکردگی سے مایوس ہوں۔

 سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا کہ  چیئر مین سینیٹ کو تبدیل کرنے کا دعوی کرنے والے اس بار بھی اپنا شوق پورا کر لیں،  وزیراعلی قدوس بزنجوخوش قسمت ہیں انہیں دو بار وزارت اعلی کا منصب مل رہا ہے ،  قدوس بزنجو باصلاحیت ہیں امید ہے اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

پاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی معاون وزیر دفاع کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی پیداوار اور دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے  سعودی معاون وزیر دفاع کی ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی پیداوار اور فوجی تربیت سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے رائل سعودی لینڈ فورسز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے پاک فوج کی مسلسل حمایت کی تصدیق کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ العتیبی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے فوج کی گرانقدر خدمات کا اعتراف کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی معاون وزیر دفاع  نے جی ایچ کیو میں پاکستان-کے ایس اے دفاعی تعاون کے 5ویں اجلاس میں بھی شرکت کی، اجلاس میں عالمی و علاقائی سکیورٹی چیلنجز اور سکیورٹی فورسز پر ان کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

دوران اجلاس دفاع کے شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے اور تعاون بڑھانے کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں دفاعی تعاون بڑھانے کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں کمی واقع

پاکستان میں گزشتہ دنوں پیٹول کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت  میں کمی واقع

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ اب بھی  جاری ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ دنوں  کشیدگی کے سبب سپلائی پر بڑھتے خدشات کی وجہ سے بدھ کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

برینٹ فیوچر کی قیمت 56 سینٹس یا 0.62 فیصد کم ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت فی بیرل 89 اعشاریہ 46 ڈالر ہوگئی جبکہ یو ایس کروڈ فیوچر 63 سینٹ، یا 0.74 فیصد گر کر 84.73 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ دنوں پیٹول کی قیمتیں کم ہونے کے بجائے ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کو تاحال مزار قائد پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ ملی،سماعت 26 اپریل تک ملتوی

جواب جمع نہ کرانے پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا ڈپٹی کمشنر شرقی پر برہمی کا اظہار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو تاحال مزار قائد پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ ملی،سماعت 26 اپریل تک ملتوی

پی ٹی آئی کو تاحال مزار قائد پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی، عدالت نےسماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کو مزار قائد کے قریب جلسہ کرنے کی اجازت سےمتعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی نے سوال کیا کہ ہم نے آخری حکم نامے میں کہا تھا کہ ڈپٹی کمشنر مناسب جواب جمع کرائیں، آپ نے کیا جواب جمع کروایا ہے؟

ڈپٹی کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ مزارقائد کے سامنے گراؤنڈ کی اجازت مزار قائد انتظامیہ اور دیگر کی ذمہ داری ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ شائد غلط تشریح کررہے ہیں۔

چیف جسٹس نے ڈپٹی کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اتنا ٹائم کیوں لگ رہا ہے ڈی سی صاحب فیصلہ کریں، آپ کو اندازہ ہے کہ کس قدر غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے عدالت کو بتایا کہ متعلقہ گراؤنڈ میں پی پی، ایم کیوایم، پی ایس پی اور دیگر کے جلسے ہوتے رہے ہیں، یا تو ماضی میں غلط فیصلے ہوئے یا پھر اب غلط تشریح کی جارہی ہے۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمارا اس جگہ سے کوئی لینا دینا نہیں وفاق یا پھر مزارانتظامیہ اس معاملے پر اجازت دے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم نےمتعلقہ اداروں سے رابطہ کیا ہے انکا جواب آنے کے بعد ہم اجازت فیصلہ کریں گے، ہم نےوفاق، مزار انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں سے بھی اس حوالے سے رابطہ کیے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہم نے 21 تاریخ پھر 26 اور اب 28 تاریخ جلسہ کی تاریخ رکھی لیکن انتظامیہ اور پی پی کے سرکاری ملازمین عدالتوں کو مس گائیڈ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ والےخوف کا شکار ہیں، ہم نے آئینی طریقہ اپنایا ہے جلسے کی اجازت مانگی ہے، ابھی جلسہ کا معاملہ فائنل نہیں کیا ہمارے کارکنان کی پکڑ دھکڑشروع کردی جب کہ پنجاب میں محسن نقوی جو کررہا ہے مراد علی شاہ وہی سندھ میں کررہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll