اسلا م آباد: ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ، سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) نے سندھ اور بلوچستان کے سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئےگیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بڑا فیصلہ آگیا ، سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق موسم سرما میں گھریلو صارفین کی اضافی طلب کو پورا کرنے کے لیے سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی معطل کی جارہی ہے۔
وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن)، حکومت پاکستان کے منظور کردہ گیس لوڈ مینجمنٹ کے ترجیحی آرڈر کے مطابق، جس میں گھریلو اور تجارتی صارفین سرفہرست ہیں اور انکو گیس کی فراہمی کے لیے، خاص طور پر بلوچستان کے صارفین کو جو پہلے سے ہی سردیوں کے موسم کا سامنا کر رہے ہیں، سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت یکم دسمبر 2021 سے 15 فروری 2022 تک انکو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
یاد رہے کہ غیر برآمدی صنعتوں کے تمام کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی تین روز قبل موسم سرما میں اضافی مانگ کی وجہ سے اگلے احکامات تک بند کر دی گئی تھی۔
تاہم تمام عام صنعتوں، زیرو ریٹیڈ ایکسپورٹ انڈسٹریز بشمول اسکے کیپٹیو پاور پلانٹس اور فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔ ان انتظامات سے حاصل ہونے والی گیس کو گھریلو صارفین کو فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ سردیوں کے موسم کے تناظر میں اپنی گیس کے بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کر سکیں۔
سوئی سدرن کمپنی کاکہنا ہےکہ بلوچستان میں انسانی جانوں کی بقا کے لیے اضافی گیس کی فراہمی ناگزیر ہے کیونکہ گیس ان لوگوں کے لیے لائف لائن کا کام کرتی ہے جنہیں انتہائی کم درجہ حرارت میں گیس کے مختلف آلات کے ذریعے خود کو گرم رکھنے کی شدید ضرورت ہوتی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اس معاملے پر سی این جی سیکٹرسے تعاون کی بھی درخواست کی ہے ۔
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے لاپتہ بچے صارم کی لاش مل گئی
- 7 hours ago
30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط
- 10 hours ago
تجارتی جہازوں پر حملے ایک سنگین عالمی چیلنج کے طور پر ابھرے
- 12 hours ago
پاکستان بار کونسل کی جانب سے 190ملین پاؤنڈ کیس فیصلے کے حوالے سے اعلامیہ جاری
- 9 hours ago
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم و نشریات میں روڈ سیفٹی کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد
- 13 hours ago
190 ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات برطانوی ایجنسی نے خود کیں ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات
- 11 hours ago
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی
- 12 hours ago
غزہ کی جنگ بندی مسئلہ فلسطین کے جامع حل کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، منیر اکرم
- 12 hours ago
نائب وزیراعظم کی مراکش کشتی حادثہ متاثرین کی بھرپور اور بروقت مدد کی ہدایت
- 9 hours ago
جب بھی اقتدار میں آئے ہیں ہم نے معیشت کی مضبوطی پر کام کیا ہے ، رانا تنویر
- 12 hours ago
مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب
- 8 hours ago
کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کے حوالے
- 9 hours ago