جہلم : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب لیڈر ملک کا پیسہ چوری کرتا ہے تو اس پر اللہ کا عذاب آتا ہے، خود غرض اور بزدل آدمی کبھی لیڈر نہیں بن سکتا، بدقسمتی سے پاکستان میں چوروں کو برا نہیں سمجھا جاتا اور جب کرپشن کو کوئی برائی نہیں سمجھتا تو وہ معاشرہ نہیں چل سکتا۔


تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں القادر یونی ورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاست میں جتنے لوگ پہلے آئے انہیں کوئی نہیں جانتا تھا ، مجھے لوگ سیاست میں آنے سے پہلےسے جانتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سےکلونیل ازم کی وجہ سے مسلمان دنیا میں ذہنی غلام ہیں، ہمارے نظامِ تعلیم میں فرق ہماری ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا، سیرت النبیﷺ پر عمل کے بغیر ہم کسی مقام کو حاصل نہیں کرسکتے، اسلام کے خلاف جب بھی کوئی معاملہ ہوتا ہے پاکستان سب سے پہلے کھڑا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عظیم قوم بننے کے لیے عظیم کردار چاہیے، سچا اور انصاف کرنے والا ہی بڑا لیڈر بن سکتا ہے، ایماندار شخص بہت سی پابندیوں سے آزاد ہوتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایک کانفرنس ہوئی جس کا مہمان خصوصی وہ آدمی تھا جس کو عدالتوں نے سزادی ، مدینہ کی ریاست میں لیڈروں کی بارش تھی کیونکہ وہ بلا خو ف سرگرم تھے ، بزدل انسان لیڈر شپ کرہی نہیں سکتا کرپشن کوبرا نہیں سمجھیں گے تو معاشرہ بہتر نہیں ہوگا ، خود غرض آدمی کبھی قائد نہیں بن سکتاوہ اپنی ذات سے اوپر سوچتاہے ، ملک میں چوری کرنے والا لیڈر شپ نہیں کرسکتا وہ معاشرے کونقصان پہنچاتاہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا طبقاتی نظام تعلیم و ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، ملک میں سب سے بڑا مسئلہ مغربی ثقافت کا عام ہونا ہے، مغربی ثقافت روحانی طور پر زوال پذیر ہورہا ہے ،مغرب میں چرچز بند ہورہے ہیں ،نوجوانوں کی رہنمائی نہیں کی جارہی۔ ہم سوشل میڈیا کو روک نہیں سکتے لیکن بچوں کو اچھے برے کی تمیز سکھا سکتے ہیں ،لوگوں کو عام زبان میں سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام دیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت یونیورسٹیوں میں تحقیق کی ضرورت ہے، میں پرائم منسٹر یونیورسٹی بنا رہا ہوں جو دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹی ہوگی، مغرب آج سیرت ﷺ پرریسرچ کررہاہے کیونکہ وہاں فتویٰ لگ جانے کا ڈر نہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہاکہ بچوں اور نوجوانوں کو بہترین سرگرمیوں کے لیے چوائس دیاجائے، بچوں اورنوجوانوں کی سرگرمیوں کی نگرانی لازمی ہے، موبائل فون انقلاب ضرور لایا لیکن اخلاقی طور پر نوجوانواں کو کمزورکرنے میں کردار اداکررہا ہے۔

قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنوؤں سے گیس کی سپلائی بند، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا دوحہ اجلاس سے خطاب: اسرائیل کو جنگی جرائم پر ہر حال میں جواب دہ ہونا ہوگا
- 10 گھنٹے قبل

امریکا ، چین مذاکرات میں پیشرفت ، ٹک ٹاک سمیت متعدد تجارتی معاملات پر آمادگی
- 9 گھنٹے قبل

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات، تعلقات میں بہتری کی امید
- 11 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
عرب-اسلامی ہنگامی اجلاس: اسرائیلی حملے کی مذمت، معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کی تجویز
- 11 گھنٹے قبل

دبئی میں پاک-بھارت دوستی، بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم کے رویے پر تنقید
- 8 گھنٹے قبل

شرح سود برقرار رکھنا ٹیکس دہندگان پر مہنگا بوجھ ہے: گوہر اعجاز
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2.78 روپے مہنگا
- 7 گھنٹے قبل

یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں بولنا میری ذمہ داری ہے ، ہنا آئنبنڈر
- 12 گھنٹے قبل

گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے ، امیر قطر
- 12 گھنٹے قبل

لندن: ٹرمپ کے دوسرے اسٹیٹ وزٹ کے دوران ٹیکنالوجی اور جوہری توانائی معاہدوں کا اعلان متوقع
- 10 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: سری لنکا کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل