جی این این سوشل

تجارت

کورونا وائرس: عالمی سیاحت کو 20 کھرب ڈالر نقصان کااندیشہ 

اقوام متحدہ کی سیاحت کے ادارے کا کہنا ہے کہ وبائی مرض کورونا سے عالمی سیاحت کے شعبے کو حالیہ سال میں 20 کھرب ڈالر نقصان کا اندیشہ ہے ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا وائرس: عالمی سیاحت کو 20 کھرب ڈالر نقصان کااندیشہ 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے نے عالمی سیاحت کی بحالی کو ’’نازک‘‘ اور ’’سست‘‘ قرار دیا ہے۔ ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی جانب سے یہ پیش گوئی ایسے وقت میں  سامنے آئی ہے جب یورپ میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا  ہے اور کرونا کی نئی قسم "اومیکرون "  بھی سامنے آئی ہے جو پوری دنیا میں پھیل رہی ہے۔ 

سیاحت کے ادارے کے مطابق، رواں سال بین الاقوامی سیاحوں کی آمد 70 سے 75 فیصد تک رہے گی جو کہ 2019 میں وبائی مرض سے پہلے ریکارڈ کی گئی ڈیڑھ بلین سے کم ہے جبکہ 2020 میں بھی اسی طرح کی کمی ہے ۔ 

یو این ڈبلیو ٹی او کے مطابق سیاحت کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبوں میں سے ایک ہے،  عالمی سیاحت کے شعبے نے وبائی امراض کی وجہ سے پچھلے سال بھی 20 کھرب ڈالر کی آمدنی کا نقصان کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ عالمی سطح پر کرونا وائرس سے 26 کروڑ 10لاکھ افراد متاثر جبکہ 52 لاکھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع

عدالت کی عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع کر دی ۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت انسداد دہشتگردی کے جج ارشد جاوید نے کی۔

عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

اس کے علاوہ عدالت نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کو آئندہ سماعت پر ضمانت کی تینوں درخواستوں پر دلائل پیش کرنے کا حکم دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کرے گا، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات محمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے،پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کرے گا۔

وزیرخزانہ نے ان خیالات کااظہار واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بینک اوربین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے موسم بہارکے سالانہ اجلاس کے موقع پرمختلف ملاقاتوں میں کیا۔ وزیر خزانہ نے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر سلطان عبدالرحمن المرشد سے ملاقات کی۔ وزیرخزانہ نے انہیں اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب اور اس ہفتے پاکستان آنے والے سعودی وفد کے بارے میں بریفنگ دی۔

ملاقات میں کراچی سے چمن تک این 25 شاہراہ کی تعمیر اوردیامیر بھاشا ڈیم فنڈنگ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کرے گا۔

زیرخزانہ نے عالمی بینک کی ایک حالیہ رپورٹ کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس رپورٹ میں پاکستان کے لیے 2047 تک ایک اعلیٰ درمیانی آمدنی والا ملک بننے کا ایک واضح روڈ میپ پیش کیا گیا۔ پاکستان کی معیشت 2047 تک 300 بلین ڈالر تین ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔  

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے ترقی اینڈریو مچل سے ملاقات بھی کی۔وزیرخزانہ نے تعلیم، صحت اور مالیاتی شعبوں میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان طویل المدتی شراکت داری پرروشنی ڈالی۔

انہوں نے برطانوی وزیرکو ملک کے سازگار اقتصادی اشاریوں،ٹیکسیشن اورتوانائی وسرکاری ملکیتی اداروں میں اصلاحات کے ترجیحی شعبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔انہوں نے کہاکہ ٹیکسیشن اور پرائمری بیلنس کے معاملات پر صوبوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے اسٹینڈ بائی معاہدہ کی وجہ سے پاکستان میں کلی معیشت کومستحکم بنانے میں مددملی ہے ۔وزیرخزانہ نے بتایا کہ پاکستان نے کامیابی سے یورو بانڈ کی بروقت ادائیگی کر دی ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک بڑے اور توسیعی پروگرام پر بات چیت کاآغازکردیاہے ۔ وزیرخزانہ نے سٹی بینک کے وفد کو ٹیکس، توانائی شعبہ کے اصلاحات اورسرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کے حوالہ سے پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے وزراء سے حلف لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بلوچستان کابینہ کی حلف برداری کی تقریب جمعہ کو منعقدہوئی۔ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے وزرا ءسے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، صوبائی سیکرٹریز، وکلاء، صحافیوں، قبائلی عمائدین سمیت پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

حلف اٹھانے والوں میں صادق عمرانی، علی مدد جتک، ظہور بلیدی، نور محمد دمڑ شامل ہیں جبکہ سردار فیصل جمالی، سرفراز ڈومکی، عبدالرحمان کھیتران، سلیم کھوسہ، عاصم کردگیلو،بخت محمد کاکڑ، نوابزادہ طارق مگسی شامل تھے۔شعیب نوشیروانی، راحیلہ درانی اور ضیا لانگو نے بھی بطور صوبائی وزراء حلف اٹھایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll