Advertisement
علاقائی

کاشتکارگندم کی پچھیتی کاشت ہر صورت 10 دسمبر تک مکمل کر لیں ، ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

لاہور: ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کا کہنا ہے کہ گندم کے کاشتکار غیر معمولی تاخیر سے بچنے کے لئے جہاں ضروری ہوخشک بوائی کریں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر نومبر 30 2021، 1:58 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
کاشتکارگندم کی پچھیتی کاشت ہر صورت 10 دسمبر تک مکمل کر لیں ، ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کا کہنا ہے کہ  کاشتکارگندم کی پچھیتی کاشت ہر صورت 10 دسمبر تک مکمل کر لیں ،  گندم کے کاشتکار غیر معمولی تاخیر سے بچنے کے لئے جہاں ضروری ہوخشک بوائی کریں، گندم کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لئے محکمہ زراعت کے مشورہ سے زہر بوائی سے قبل استعمال کریں ۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کھاد کی پوری مقدار بوقت بوائی استعمال کریں ، گندم کے کاشتکاریکم تا 10دسمبر 50سے55کلوگرام بیج فی ایکڑاستعمال کریں ، بیج کے اُگاؤ کی شرح85 فیصد سے ہرگز کم نہیں ہونی چاہیے۔

Advertisement