پاکستان کی او آئی سی کو افغان صورتحال پر اسلام آباد میں اجلاس کرنے کی پیشکش
اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے او آئی سی کو 17 دسمبر 2021 کو اسلام آباد میں اجلاس کی میزبانی کی پیشکش بھی کی ہے، ہم پراعتماد ہیں کہ او آئی سی رکن ممالک اس پیشکش کی تائید کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان او آئی سی کا بانی رُکن ہے، اسلامی امہ کا حصہ ہونے کی حیثیت سے ہم افغانستان کے عوام کے ساتھ اخوت وبھائی چارے کے دائمی برادرانہ رشتوں میں بندھے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نےکہا کہ آج ہمارے افغان بھائیوں اور بہنوں کو ہمیشہ سے بڑھ کر ہماری ضرورت ہے، آپ آگاہ ہیں کہ افغانستان اس وقت سنگین انسانی صورتحال سے دوچار ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ لاکھوں افغان جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کو خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاءکی فراہمی کی قلت کی بناءپر ایک غیریقینی مستقبل کا سامنا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سردیوں کی آمد نے اس انسانی المیہ کو مزید گھمبیر بنادیا ہے، او آئی سی کو افغان بھائیوں کی مدد کے لئے آگے بڑھنا ہوگا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کی ہماری اجتماعی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا، انہیں فوری اور مسلسل مدد فراہم کرنا ہوگی۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال پر او آئی سی کی وزرا خارجہ کونسل کا پہلا غیرمعمولی اجلاس جنوری 1980 میں اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا، افغان عوام کے ساتھ دائمی بھائی چارے اور ان کی حمایت میں اگلے ماہ ایک بار پھر ہم اسلام آباد میں جمع ہوں گے۔
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 11 منٹ قبل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 5 منٹ قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 3 گھنٹے قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 4 گھنٹے قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 5 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- ایک گھنٹہ قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 3 گھنٹے قبل
بھارتی اداکار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ہسپتال منتقل
- 5 گھنٹے قبل
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 3 گھنٹے قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 37 منٹ قبل