کھیل
نیوزی لینڈ نے بھارت کے منہ سے جیت چھین لی
ممبئی: ٹیسٹ میچ میں بھارتی کھلاڑی دیکھتے رہ گئے نیوزی لیند کی آخری جوڑی نے میچ ڈرا کرکے بھارت کے منہ سے جیت چھین لی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے نیوزی لینڈ کو دوسری اننگ میں جیت کیلئے284 کا ہدف دیا، نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں پر 165 رنز بنائے ۔
نیوزی لینڈ نے کھیل کے تیسرے سیشن میں چار وکٹ پر 125 رنز بنائے تھے،مہمان ٹیم نے نے ایک وکٹ پر 4 کے سکور پر اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کی، چائے کے بعد کے سیشن میں مزید چار وکٹیں گنوا دیں۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے آخری جوڑی جس میں ڈیبیو کرنے والے راچن رویندرا نے18 رنز اور اعجاز پٹیل 2 رنز 52 گیندوں پر بنا کر میزبان ٹیم کو فتح سے محروم کردیا۔
میچ ڈرا ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے بھارت کے خلاف پہلا ٹیسٹ شکست کے دہانے پر پہنچ جانے کے باوجود ڈراہوجانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کافی شاندارمیچ رہا۔
ولیمسن نے میچ کے بعد کہا کہ’’میچ کے آخر بال تک تینوں نتائج ممکن نظر آرہے تھے۔ہم نے سارا دن بلے بازی کی اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان
انتخابی فہرستوں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں
اسلام آباد: انتخابی فہرستوں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو شدید تنقید کا سامنا ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن آف پاکستان نے دیصلہ کیا ہے کہ 100 سال اور اس سے زائد عمر کے ووٹرز کی دوبارہ تصدیق کی جائے گی۔
ووٹرز لسٹوں میں بے ضابطگیوں پر الیکشن کمیشن کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو 100 سال یا اس سے زائد ووٹرز کی دوبارہ تصدیق کی ہدایت کر دی ہے۔
پاکستان
یہ جانتے ہوئے کہ ہمارے پیغمبرِﷺ کےنواسےراہِ حق پر تھے،کوفہ کےلوگ یزید کےخوف سےانکی مدد کو نہ نکلے:عمران خان
اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے پیغمبرِپاک صلی اللہ علیہ وسلم کےنواسےراہِ حق پر تھے،کوفہ کےلوگ یزید کےخوف سےانکی مدد کو نہ نکلےاور اسلام کا عظیم المیہ وقوع پذیرہونےدیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نےکہا کہ ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، کیا ہمارے لوگ بھی خوف میں مبتلا ہوکر اس سازش کےسامنے سر جھکائیں گے یا بحثیت ایک قوم اس کڑےامتحان کا سامنا کریں گے؟
انہوں نے کہا کہ مجرموں کے برسرِاقتدار گروہ جسے تبدیلی حکومت کی امریکی سازش کےذریعےحکومت میں لایا گیا اور ان کےسرپرستوں کےاقتدارکی شکل میں پاکستان آج یزیدیت(فسطائیت)کےنرغےمیں ہے۔
اپنے ٹوئیٹر پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ 13 اگست کو میں اپنےحقیقی آزادی جلسےمیں اس فسطائیت سے نمٹنے کےمنصوبےکااعلان کروں گا۔
rule by a cabal of crooks & their handlers brought to power through US regime change conspiracy. Will our ppl bow down before this conspiracy in fear or, as a nation, face up to the challenge? On 13 Aug at our Haqeeqi Azadi jalsa I will announce our plan to counter this fascism.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 7, 2022
پاکستان
ہمیں شدت سےخوداحتسابی کی ضرورت ہے:وزیر اعظم
اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں شدت سےخوداحتسابی کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ذاتی ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ہمارےشہداء کی قربانیوں کا تمسخر اڑانےاور انہیں برا بھلا کہنےکی سوشل میڈیامہم صرف شرمناک ہی نہیں خوفناک بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متکبر اور منافقانہ سیاسی نظریےکا یہی نتیجہ ہےکہ یہ کم سن ذہنوں میں زہرگھول کربدتہذیبی کوترویج دیتا ہے۔
اپنے ٹوئیٹر پیغام میں وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ آخر ہمارا معاشرہ کس سمت کو جا رہا ہے؟ ہمیں شدت سےخوداحتسابی کی ضرورت ہے۔
ہمارےشہداء کی قربانیوں کا تمسخر اڑانےاور انہیں برا بھلا کہنےکی سوشل میڈیامہم صرف شرمناک ہی نہیں خوفناک بھی ہے. متکبر اور منافقانہ سیاسی نظریےکا یہی نتیجہ ہےکہ یہ کم سن ذہنوں میں زہرگھول کربدتہذیبی کوترویج دیتاہے. آخرہمارا معاشرہ کس سمت جا رہاہے؟ ہمیں شدت سےخوداحتسابی کی ضرورت ہے
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 7, 2022
واضح رہے کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی منفی مہم پر پاک فوج سمیت سویلین قیادت نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
جماعت اسلامی کا حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہدا کے جنازے میں شرکت نہ کرنے سے متعلق صدر پاکستان کا بیان سامنے آ گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
ایمن الظواہری کی ہلاکت، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پاکستان کی سرزمین استعمال ہو: ڈی جی آئی ایس پی آر
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
فیس بک نے اہم فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
ملک بھر میں 2 روز کے لیے موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے پر سوشل میڈیا مہم، پاک افواج میں شدید غم و غصہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی فنڈ قائم کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکہ، 8 افراد جاں بحق