جی این این سوشل

جرم

لاہور میں ڈاکوبے لگام ، شہری غیر محفوظ 

لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری  سے شہری پریشان ، شہریوں کی جان و مال دونوں ہی غیر محفوظ ہوکر رہ گئے ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور میں ڈاکوبے لگام ، شہری غیر محفوظ 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق صو بہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آئے روز ڈکیتی کی  وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔  گذشتہ 19روز میں خاتون سمیت 4 افراد ڈاکوؤں کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے 

رواں سال 4 پولیس اہلکار سمیت 28 افراد ڈکیتی مزاحمت پر قتل  ہوئے ۔ 

اسی طرح گرین ٹاؤن، لاری اڈا ،ملت پارک میں ڈاکوؤں نے شہریوں پر گولیاں برسائیں ، رائے ونڈ روڈ پر گھر میں واردات کے دوران ڈاکوؤں نے اخترنامی شخص  کو قتل کردیا ۔  

ڈکیتی کی وارداتیں شہر کے دیگر علاقوں میں بھی پیش آئیں، لاہور کے شہری 50 وارداتوں میں  20 کروڑ کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوچکے ہیں ۔ 

کھیل

پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7 بجے شروع ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ  آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز میں سے پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم کا ڈبلن میں پہلا ٹریننگ سیشن ہوا جس میں پاکستانی کرکٹرز نے بھرپور حصہ لیا۔

سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے جب کہ پاکستانی وقت کے مطابق میچ آج شام 7 بجے شروع ہوگا۔

دوسری طرف پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فاسٹ بولر جمعے کو ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے تاہم آئرش ٹیم کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محمد عامر اتوار اور منگل کو کھیلے جانے والے دوسرے اور تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل کیلئے دستیاب ہوں گے۔

 فاسٹ بولر کی روانگی میں تاخیر کی وجہ میزبان ملک کی جانب سے ویزہ جاری نہ ہونا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

 رواں مالی سال کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 7.79 روپے کا اضافہ ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

اسٹیٹ بینک کے مطابق آج جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 278 روپے 10 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 20 پیسے پر بندہوئی۔

 رواں مالی سال کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 7.79 روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔

واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید276.41روپے اور قیمت فروخت279.09روپے رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

 پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی جانب سے پہلی تصویرموصول

آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد 3 چکر لگالیے ہیں، سپارکو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پاکستانی  سیٹلائٹ  آئی کیوب قمر کی جانب سے  پہلی تصویرموصول

 پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن' آئی کیوب قمر' کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا جس کی پہلی تصویر سامنے آگئی۔

اس سیٹلائٹ کو چاند کی سطح کی تصاویر لینے کے لیے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ قمر دو آپٹیکل کیمروں سے لیس ہے۔

دو روز قبل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل ہوا تھا۔ یہ خلائی مشن مدار کی جانچ اور تصدیق میں ذیلی نظاموں کا جائزہ لے رہا ہے۔

سپارکو کے مطابق آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد 3 چکر لگالیے ہیں۔ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گا۔

ترجمان سپارکو نے بتایا کہ آئی کیوب قمر کے کنٹرولرز ، سب سسٹمز اور پروٹو کولز کی مدار میں ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، یہ مشن چاند کے مدار میں پہنچنے کے بعد 5 سے 6 دن تک تجرباتی مراحل میں رہےگا۔

یاد رہے کہ آئی کیوب قمرکوچینی مشن چینگ6 کےساتھ 3مئی کو ہینان اسپیس لانچ سائٹ سےخلامیں بھیجا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll