Advertisement

امریکا: اسکول پر فائرنگ 3 طالبعلم ہلاک، 8 زخمی

 2021 میں امریکا کی 19 مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات ہوئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر دسمبر 1 2021، 2:48 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا: اسکول پر فائرنگ 3 طالبعلم ہلاک، 8 زخمی

مشی گن: امریکی ریاست مشی گن میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ مشی گن ہائی اسکول میں پیش آیا، مرنے والوں میں 14اور 17 سال لڑکیاں اور 16 سال کا لڑکا شامل ہے۔ زخمی ہونے والوں میں اساتذہ بھی شامل ہیں۔

اسکول پر حملہ کرنے والا بھی 15 سالہ نوجوان تھا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ فائرنگ آکلینڈ کاونٹی کے آکسفورڈ ہائی اسکول میں کی گئی، رپورٹ کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والی گن مشتبہ شخص کے والد نے 4 دن پہلے خریدی تھی۔

مشتبہ نوجوان نے حملے سے پہلے بندوق کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کیں۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حملہ آور نے ان تین بچوں کو ہی ٹارگٹ کیا ہے یا اس کا کوئی اور مقصد تھا۔

مقامی گورنر کا کہنا تھا کہ یہ والدین کے لیے ایک خوفناک خواب ہے، اور یہ مسئلہ امریکا میں بہت بڑھ چکا ہے، جس کو روکنے کے لیے جلد سخت احکامات اٹھانے ہوں گے۔

2021کے دوران امریکا کے اسکولوں میں فائرنگ کے28واقعات رپورٹ ہوئے ہیں،  امریکی میڈیا کے مطابق اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں 9ہلاکتیں ہوئیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 46 ہے۔ 2021 میں امریکا کی 19 مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات ہوئے۔

Advertisement
نامور اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے

نامور اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے

  • 3 گھنٹے قبل
کراچی : لیاری میں ایک اور  6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور 5افراد  زخمی

کراچی : لیاری میں ایک اور 6 منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے 2 خواتین جاں بحق اور 5افراد زخمی

  • 3 گھنٹے قبل
کے پی  اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب ، مخصوص نشستوں پر منتخب  ارکان   حلف لیں گے

کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب ، مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان حلف لیں گے

  • 2 گھنٹے قبل
ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار  کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  • 5 گھنٹے قبل
پاک فضائیہ کی برطانیہ میں  دنیا کے سب سے بڑے  رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں  شرکت

پاک فضائیہ کی برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں شرکت

  • 5 گھنٹے قبل
پنجاب کے مختلف شہروں  میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال ، ایمرجنسی نافذ

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال ، ایمرجنسی نافذ

  • 3 گھنٹے قبل
بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے ملازم زخمی،ملزم گرفتار

بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے ملازم زخمی،ملزم گرفتار

  • 5 منٹ قبل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ   18 ستمبر  کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے

  • 4 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت نے صوبے بھرمیں دفعہ 144 نافذ کر دی،نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت نے صوبے بھرمیں دفعہ 144 نافذ کر دی،نوٹیفکیشن جاری

  • 10 منٹ قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟

  • 15 منٹ قبل
دفتر خارجہ کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں پر اظہار  لاعلمی

دفتر خارجہ کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں پر اظہار لاعلمی

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement