اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے اوروبا سے اموات اور کیسز کی شرح میں بھی بتدریج کمی آرہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.85فیصد رہی۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران ملک میں مزید8 افراد انتقال کرگئے جبکہ 377نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 745 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 85 ہزار 631 تک جاپہنچے ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 14 ہزار 163 مریض زیرِ علاج ہیں ، چوبیس گھنٹے کے دوران 44 ہزار 137 فراد کے ٹیسٹ کئےگئے گئے ۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 364 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اب تک 95.9 فیصد مریض کوویڈ سے صحت یاب ہوئے ، اب تک مجموعی طور پر 12 لاکھ 42 ہزار718 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
Statistics 2 Dec 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) December 2, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 44,137
Positive Cases: 377
Positivity %: 0.85%
Deaths : 8
Patients on Critical Care: 904
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے۔

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 5 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 2 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 5 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 4 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 5 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 7 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 8 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 8 گھنٹے قبل