واشنگٹن : سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد امریکا میں بھی کورونا کی اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔


عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں اومی کرون سے متاثرہ شخص نے جنوبی افریقہ کا سفر کیا تھا اور 22 نومبر کو امریکہ پہنچا تھا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق اومی کرون سے متاثرہ شخص ویکسین کا کورس مکمل کر چکا تھا، مریض کا علاج جاری ہے ۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر فاؤچی نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ اومی کرون سے متاثرہ شخص نے ویکسین لگوائی تھی لیکن اس نے بوسٹر ڈوز نہیں لگوائی تھی۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ تمام ممالک پُرسکون رہ کر اومی کرون کے خلاف حقیقی اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ نئے ویرینٹ اومی کرون سے متعلق ابھی بہت سے سوالات جواب طلب ہیں، تمام ممالک منطقی، متناسب اور خطرے میں کمی لانے والے اقدامات کریں ۔
واضح رہے کہ امریکہ میں جوبائیڈن انتظامیہ نے اومی کرون کا انکشاف ہوتے ہی جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردی تھیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 8 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 9 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 14 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 11 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 11 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 9 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 8 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 12 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 14 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 11 گھنٹے قبل