پاکستان
حکومت عام آدمی کوزیادہ سےزیادہ ریلیف فراہم کرنےکیلئےتمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے:وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف کا ادراک ہے، حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق احساس راشن پروگرام سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب ترین لوگوں کو اشیاء ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں ، زیادہ سے زیادہ غریب گھرانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو تیز کیا جائے۔
وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو کریانہ سٹورز کے اندراج کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ غریب گھرانے مستفید ہوں۔ انہوں نے کریانہ سٹورز اور ممکنہ طور پر فائدہ اٹھانے والوں کی آگاہی کیلئے ضلعی حکومت کے حکام کو بھی پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت 50 ہزار روپے سے کم آمدن والے 2کروڑ گھرانوں کو آٹے، گھی اور دالوں کی قیمتوں پر ایک ہزار روپے ماہانہ اعانت فراہم کی جائے گی۔
انہیں بتایا گیا کہ رواں ماہ کی 15 تاریخ کو ملک بھر میں اس پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔ پروگرام کے تحت کریانہ سٹورز کا اندراج جاری ہے اور اب تک پندرہ ہزار سے زائد سٹورز کا اندراج کیا جا چکا ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر، مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل سمیت متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
صحت
پاکستان کے 20 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس ی تصدیق
اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور،کراچی اور حیدر آباد سمیت مختلف اضلاع کے سیوریج میں پولیو وائرس کی مثبت رپورٹ سامنے آئی ہے
پاکستان کے 20 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، قومی ادارہ صحت کی ریجنل انسداد پولیو لیبارٹری نے بھی اس کی تصدیق کردی۔
اسلام آباد کے سیوریج واٹر میں پولیو وائرس کے موجود ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، لاہور، راولپنڈی اور میانوالی کے سیوریج میں بھی پولیو وائرس پایا گیا، حیدرآباد، جامشورو، قمبر، پشین، لکی مروت اور میرپورخاص کے سیوریج میں پولیو وائرس کی مثبت رپورٹ سامنے آئی ہے۔
اسی طرح کراچی سینٹرل، کراچی ساوتھ، کراچی ایسٹ اور کراچی کورنگی کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، کوئٹہ، نوشکی اور ژوب کے سیوریج میں بھی پولیو وائرس مثبت نکل آیا، پشاور اور ڈی آئی خان کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی رپورٹ مثبت نکلی ہے۔
ملک کے 20 اضلاع کے 26 مقامات کے سیوریج کے نمونے قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری کو بھیجے گئے ہیں، ان ماحولیاتی نمونوں میں جنگلی پولیو وائرس کی قسم ڈبلیو پی وی ون کی تصدیق ہوئی ہے اسی طرح ضلع نوشکی اور میانوالی کے سوریج میں پہلی بار پولیو نمونے مثبت نکلے ہیں۔
پولیو سے متاثرہ 20 اضلاع کی ڈبلیو پی وی ون وائرس سے متاثرہ کے طور پر درجہ بندی کردی گئی۔ مجموعی طور پر 74 اضلاح پولیو وائرس سے متاثرہ پیں۔
ماہرین کے مطابق پولیو سے متاثرہ اضلاع پورے ملک کے پانچ سال تک کے بچوں کی صحت کے لیے خطرہ ہیں، انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر سے جاری ہے، ساڑھے چار کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
حکام کی اپیل والدین اپنے بچوں کو مہم کے دوران پولیو ویکسین کے دو قطرے ضرور پلائیں۔
پاکستان
وزیر اعظم کی مستونک دھماکے کی مذمت، بچوں اور پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس
دہشتگردوں کا سکول پر دھماکا بلوچستان میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے،شہباز شریف
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا سکول پر دھماکا بلوچستان میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، دہشتگرد ایسے حملوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گرلز ہائی اسکول پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے دھماکے میں بچوں اور پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، شہباز شریف نے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ذمہ داران کی نشاندہی کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ ، دہشتگرد ایسے بزدلانہ حملوں سے ہماری قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، ایسے حملے حکومت کے بلوچستان میں تعلیم و ترقی کے فروغ کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، ملک و قوم کی خاطر قربانیاں دینے والے پولیس افسران و جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔
تجارت
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 84 ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 84 ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونا 2144 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 84 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 752 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
اسی طرح، مقامی سطح پر چاندی کی فی تولہ قیمت 20روپے کی کمی سے 3430روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت 17.14روپے کی کمی سے 2940.67روپے کی سطح پر آگئی۔
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ
-
تجارت 2 دن پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی
-
علاقائی 6 گھنٹے پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکی انتخابات میں عرب ووٹرز کا کردار