جی این این سوشل

صحت

ایسٹرازینیکا سے خون کیوں جمتا ہے؟

 برطانوی حکومت نے آکسفرڈ کی ایسٹرا زینیکا ویکسین کا دفاع کرتے ہوئے اسے محفوظ و مؤثر قرار دیا تھا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایسٹرازینیکا سے خون کیوں جمتا ہے؟
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیویارک : ایسٹرازینیکا سے خون کیوں جمتا ہے؟ امریکی ماہرین نے بلڈ کلا ٹنگ کرنے والا محرک ویکسین میں تلاش کرلیا۔

سائنس دانوں نے دعوی کیا ہے کہ خون میں موجود پروٹین ویکسین کے ایک اہم جز کی طرف راغب ہوتا ہے۔ اس سے مدافعتی نظام میں تبدیلیاں آتی ہیں اور خون میں لوتھڑے بننے کا خطرناک عمل شروع ہو جاتا ہے۔ ٹیم کے ابتدائی نتائج شائع ہونے کے بعدایسٹرازینیکا کے اپنے سائنسدان بھی اس تحقیقی منصوبے میں شامل ہوئے۔ تاہم ترجمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ویکسین کے مقابلے کووِڈ انفیکشن کی وجہ سے کلاٹس بننے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔

تاہم ریسرچ کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔ مخلتف ممالک میں بلڈ کلاٹنگ کے کئی واقعات رپورٹ ہونے کے بعد کورونا کی متبادل ویکسین لگانے کا مشورہ دیا جاچکا ہے۔ برطانیہ کی تیارکردہ ایسٹرا زینیکا کی ویکسین ان  ویکسینوں میں سے ایک ہے جس کی منظوری عالمی ادارہ صحت نے دی ہے۔ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کردہ برطانوی ویکسین کے استعمال کے نتیجے میں چند ممالک کے اندر خون جمنے کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے، جس کے بعد کئی ممالک نے  ویکسین کا استعمال روک دیا تھا۔

جبکہ  برطانوی حکومت نے آکسفرڈ کی ایسٹرا زینیکا ویکسین کا دفاع کرتے ہوئے اسے محفوظ و مؤثر قرار دیا تھا۔ یورپی میڈیسن ایجنسی نے اس حوالے سے کہا تھا کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کے فائدے اس کے ممکنہ نقصان سے زیادہ ہیں۔

تفریح

سعودی عرب:بالی وڈ فلموں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں تھری پر پابندی عائد

فلموں میں ہندو ازم کے پرچار کی وجہ سعودی سنسر بورڈ نے پابندی لگائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب:بالی وڈ فلموں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں تھری پر پابندی عائد

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے ہندو تہوار دیوالی پر ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلموں سنگھم اگین اور بھول بھلیاں تھری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب پہلے  بھی ملک میں  جنسی بے راہ روی کا سبب بننے والے مواد سمیت مذہبی مواد پر مشتمل فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کرتا رہا ہے،اور ان دونوں فلموں پر بھی ان وجوہات کی وجہ سے پابندی لگائی گئی ہے۔

’ بالی وڈ فلم سنگھم اگین‘ جو کہ پہلے دونوں پارٹس کا سیکیوئل ہے اس  میں  اجے دیوگن کے ساتھ ساتھ  نامور بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف، جیکی شروف، کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

اگرچہ ’سنگھم‘ سیریز کی باقی فلموں کی بات کی جائے تو وہ  ایکشن تھرلر پر مبنی  ہیں لیکن نئی فلم میں اس کے ایکشن اور تھرلر کو ہندو مذہب کی کہانیوں سے جوڑا گیا ہے اور فلم میں ہر وقت ہندو ازم کی بات ہوتی دکھائی دیتی ہے۔

فلم میں مبینہ طور پر پاکستان اور سری لنکا سمیت دیگر پڑوسی ممالک سے متعلق بھی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

اسی طرح ’بھول بھلیاں تھری‘ میں کارتک آریان نے واپسی کی ہے اور اس میں بھی ہندو ازم کا واضح  پرچار دکھائی دیتا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں فلموں پر سعودی عرب میں پابندی عائد کیے جانے کے بعد  دیگر عرب ممالک میں بھی ان کی نمائش پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کی مستونک دھماکے کی مذمت، بچوں اور پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس

دہشتگردوں کا سکول پر دھماکا بلوچستان میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے،شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم  کی مستونک دھماکے کی مذمت، بچوں اور پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا سکول پر دھماکا بلوچستان میں تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، دہشتگرد ایسے حملوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گرلز ہائی اسکول پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے دھماکے میں بچوں اور پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا، شہباز شریف نے شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ذمہ داران کی نشاندہی کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ ، دہشتگرد ایسے بزدلانہ حملوں سے ہماری قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، ایسے حملے حکومت کے بلوچستان میں تعلیم و ترقی کے فروغ کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، ملک و قوم کی خاطر قربانیاں دینے والے پولیس افسران و جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسپین: بدترین سیلاب سے 150 افراد ہلاک،ملک میں سوگ کا اعلان

بڑے پیمانے پرتباہی اور  ہلاکتوں کے پیش نظر اسپین کے وزیر اعظم نے ملک میں 3 روزہ  سوگ کا اعلان کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسپین: بدترین سیلاب سے 150 افراد ہلاک،ملک میں سوگ کا اعلان

اسپین میں ہونے والی  طوفانی بارشوں نے تباہی برپا کردی،شدید سیلاب  کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 150 سے زائد ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق اسپین کے  مشرقی صوبے والنسیا میں شدید بارشوں نے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا، جس کے باعث انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ سیلابی ریلوں نے متعدد سڑکوں اور پلوں کو بہا لیا، اور کئی افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

بڑے پیمانے پرتباہی اور  ہلاکتوں کے پیش نظر، اسپین کے وزیر اعظم نے ملک میں 3 روزہ  سوگ کا اعلان کیا ہے۔  جبکہ حکومت نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل 1973 میں اسپین میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی تھی جس کی  وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll