جی این این سوشل

تجارت

ڈالر کی قیمت میں اضافہ 

کراچی : انٹر بینک میں ڈالر 94 پیسے مہنگا ہوگیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈالر کی قیمت میں اضافہ 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انٹر بینک میں کاروبار کا اختتام ہوگیا،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق  انٹر بینک میں ڈالر 94 پیسے مہنگا ہوگیا  ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 175.48 سے بڑھ کر 176.42 پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر  175.48 پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب  کاروباری افراد کیلئے بری خبر آگئی ، 100 انڈیکس 43 ہزار 168 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔ 

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے اب تک انڈیکس دو نفسیاتی حدیں کھوچکا ہے جبکہ کاروبارمیں مجموعی طور پر 4.8 فیصد تک گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے ۔ ٹی بلز کی نیلامی کے ریٹس میں غیر معمولی اضافہ ، روپے کی بے قدری اور شرح سود میں اضافے کے خدشات سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو دھچکا لگا ہے ۔

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

مہمان وزیرِ خارجہ کے وفد کے ہمراہ وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر شہبازشریف کے ہمراہ وزیرخارجہ اور دیگر کابینہ ارکان بھی موجود تھے۔

وزیراعظم اور سعودی وزیرخارجہ کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سعودی انویسٹمنٹ کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا سعودی وفد گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا۔

ذرائع کے مطابق شہزادہ فیصل، وزیر اعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ایوان صدر جائیں گے، جہاں صدر آصف علی زرداری اور سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات ہو گی۔

سعودی وفد آج ہی ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات کرے گا، سعودی وزیرخارجہ آج شام دفتر خارجہ بھی جائیں گے، جہاں وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس ہوگی۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آج ہی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کے ساتھ ملکر دہشت گردی جیسے ناسور کا خاتمہ کریں گے ، چین

چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی سلامتی کے فروغ کو حمایت کے طور پر لینا چاہیے اور چین پاکستان انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانا چاہیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے ساتھ ملکر دہشت گردی جیسے  ناسور  کا خاتمہ کریں گے ، چین

اسلام آباد: چین نے پیر کو مشترکہ مستقبل کے ساتھ پاک چین کمیونٹی کی تعمیر کے لیے قومی سلامتی کے لیے ایک جامع نقطہ نظر پر عمل درآمد پر زور دیا۔

ایک بیان میں پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ چین ہمارے تعاون میں خلل ڈالنے کی مذموم کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ ہاتھ ملا کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سلامتی کے ساتھ ترقی کے تحفظ اور ترقی کے ساتھ سلامتی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

چین کے سفیر نے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی سلامتی کے فروغ کو حمایت کے طور پر لینا چاہیے اور چین پاکستان انسداد دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانا چاہیے۔


چینی صدر شی جن پنگ کے عالمی سیکورٹی اقدام کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے ،  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جیت کے نتائج کے لیے تمام ممالک کو مختلف سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ ہم گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو کو مشترکہ طور پر نافذ کرنے اور ایک پرامن اور محفوظ وطن کی تعمیر کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان میں چینی کارکنوں پر 26 مارچ کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے پرعزم اقدامات کرنے پر زور دیا۔

 

چینی سفیر نے مزید کہا کہ ہمیں اقتصادی سلامتی کو بنیاد کے طور پر لینا چاہیے اور CPEC کے اپ گریڈ ورژن کی تعمیر کو فروغ دینا جاری رکھنا چاہیے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج کا ایرانی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

کسی نے بھی ہمارے ملک پر حملہ کیا تو اس کے ہاتھ کاٹ دیں گے، ایران

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کا ایرانی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایرانی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج ایرانی حملوں کے جواب کی نوعیت اور وقت سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کرسکی، جبکہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو ایران کے پہلے براہ راست حملے پر کیا ردعمل دیں اس سے متعلق بھی اب تک حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

دوسری جانب ایرانی حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تنازعات کے خدشات کے درمیان عالمی برادری ایران اور اسرائیل کو تحمل کامظاہرہ کرنےکا مشورہ دے رہے ہیں۔

اسرائیل کے ملٹری چیف آف سٹاف ہرزی حلوی نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیلی ایرانی حملے کا بھرپور جواب دے گا تاہم انہوں نے اس کی کوئی تفصیلات پیش نہیں کیں۔

علاوہ ازیں اسرائیل میں موجودہ صورتحال ہائی الرٹ ہے تاہم حکام نے ہنگامی اقدامات میں نرمی کردی ہے، جس میں سکول سرگرمیوں کی پابندیوں کو ہٹا دیا اور بڑے اجتماعات کی پابندیوں پر بھی نرمی کردی ہے۔

دوسری جانب قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر ایران پر کسی نے حملہ کیا تو اس کے ہاتھ کاٹ دیں گے۔

ایرانی فوج ترجمان کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’ہم جنگ کو خطے میں پھیلانا نہیں چاہتے لیکن ایران پر حملہ کرنے والوں کے ہاتھ کاٹ دیں گے۔‘

واضح رہے کہ 13 اپریل کی شب ایران نے اسرائیل پر تقریباً 300 ڈرون اور کروز میزائل فائر کیے تھے، جسے آپریشن سچاوعدہ کا نام دیا گیا ، حملے میں اسرائیلی دفاعی تنصیبات اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ یکم اپریل کو اسرائیل کے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے جواب میں ہے جس میں ایرانی پاسداران انقلاب کے لیڈر سمیت 12 افراد شہید ہوگئے تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll