پاکستان
سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ لازم قرار دیدیا
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کیخلاف دائر اپیلیں خارج کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ لازم قرار دیدیا ہے، سپریم کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کیخلاف دائر اپیلیں خارج کر دیں اور لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عدالت نے میڈیکل طلبہ کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے جاری کیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کو قانونی تحفظ حاصل ہے، نجی میڈیکل کالجز کے داخلے کیلئے بنائے گئے طریقہ کار کا ایم ڈی کیٹ سے تعلق نہیں ہے، ایم ڈی کیٹ قانونی تقاضا ہے، باقی تمام ٹیسٹ نجی کالجز کے اپنے ہیں، کوئی نجی میڈیکل کالج ایم ڈی کیٹ سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا۔
رواں سال اکتوبر میں لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے لئے گئے ایم ڈی کیٹ کو قانون کے مطابق درست قرار دے دیا تھا اور ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ انٹری ٹیسٹ لینے کے لئے دائر تمام درخواستیں خارج کردیں تھیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا تھا کہ پی ایم سی ایکٹ 2020 کے سیکشن اٹھارہ کے تحت ایگزیمینین 2021 کا اقدام درست ہے۔ ایم ڈی کیٹ کے انٹری ٹیسٹ کے لئے اخبار میں اشتہار دیا گیا۔ اس وقت کسی طالب علم نے اسے چیلنج نہیں کیا۔ طلباء نے ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا، صرف فیل ہونے کے بعد ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ کو چیلنج کیا۔
دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدہ کردہ 27 سالہ کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی،امریکی میڈیا
واشنگٹن :نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کابینہ ارکان کی تقرری کا سلسلہ جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی ترجمان نامزد کردیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدہ کردہ 27 سالہ کیرولین لیویٹ وائٹ ہاؤس کی کم عمر ترین ترجمان ہوں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرولین لیویٹ ڈونلڈ ٹرمپ کے روز مرہ امور سے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کیرولین لیویٹ 2019 میں گریجویشن کے فورا بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں وائٹ ہاؤس میں بطور اسسٹنٹ پریس سیکریٹری کام کرچکی ہیں۔
جبکہ دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ذاتی وکلا کو محکمہ انصاف میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنے کا ارادہ کر رکھاہے، ٹرمپ کے یہ وکلا ان کی کرمنل ڈیفنس ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق اگر ٹرمپ نے یہ اقدام کیا تو اس سے محکمہ انصاف سیاست کی نذر ہونے کا خدشہ ہے، اس سے قبل ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا کی گورنر کرسٹی نوم کو بطور سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی منتخب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ اس قبل نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر ، ری پبلکن سینیٹر مارکو روبیو کو سیکرٹری خارجہ ، سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس جان ریٹکلیف کو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا ڈائریکٹر نامزد کرچکے ہیں ۔
علاقائی
ہرنائی : جام شہادت نوش کرنے والے میجر اور حوالدار آبائی علاقوں میں سپردخاک
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری وسول حکام سمیت فوجی جوانوں، شہداء کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی
راولپنڈی: ہرنائی میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر اور حوالدار کو آبائی علاقوں میں سپردخاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 28 سالہ میجر محمد حسیب شہید کو راولپنڈی میں سپرد خاک کیا گیا جب کہ شہید حوالدار نور احمد کو بھی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ اپنے آبائی علاقے برکھان میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔
پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 نومبر 2024 کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف بہاردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو سپردخاک کردیا گیا ہے۔a
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری وسول حکام سمیت فوجی جوانوں، شہداء کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے جذبے و ایمان کو تقویت دیتی ہیں، مسلح افواج قوم کی غیرمتزلزل حمایت سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہے۔
اسٹارٹ اپس
اسموگ کا قہر برقرار،لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر
لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی
لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سموگ اور دھند کا راج برقرار ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج دوسرے نمبر پر ہے، پہلے پر بھارتی دارالحکومت دہلی ہے۔
لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 766 ریکارڈ کی گئی،سی ای آر پی آفس میں آلودگی کی شرح1398ریکارڈ کی گئی۔ ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1324 تک جا پہنچا، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا اے کیو آئی 1210 جبکہ غازی روڈ انٹرچینج کا ایئر کوالٹی انڈیکس 850 ریکارڈ کیا گیا۔
بڑھتی ہوئی اسموگ اور فضائی آلودگی کے پیش نظر صوبائی حکومت کی جانب سے ہیلتھ ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے، جبکہ گرین لاک ڈاؤن کو مزید سخت کر دیا گیاہے اور سکولوں، کالجزاور یونیورسٹیوں میں بھی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔
دوسری طرف سموگ کے باعث لاہوراور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کی اجازت ہوگی، ہیوی ٹریفک کے لاہور اور ملتان میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، دونوں شہروں میں اینٹوں کے بھٹوں اور فرنس انڈسٹری کے کام پر بندش ہوگی۔
دوسری طرف لاہور اور ملتان میں ریسٹورنٹس میں 4 بجے تک ڈائننگ کی اجازت ہوگی، جبکہ 4 سے 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، 8 بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے۔
-
کھیل 23 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
تفریح 2 دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
ٹیکنالوجی 18 گھنٹے پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
کھیل ایک دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
موسم 2 دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی